آئی سی اے آئی کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر//اِنسٹی چیوٹ آف چار ٹرڈ اکائونٹنٹس آف اِنڈیا کے ایک وفد نے سی اے ( ڈاکٹر ) راج کمار ادھوکیا کی سربراہی میں مرکزی کونسل کے رُکن آئی سی اے آئی نے آج راج بھو ن میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد کے اَرکان میںسی اے چیئر مین جے اینڈ کے برانچ وِکاس پردھانی، وِی سی سی جے اینڈ کے برانچ سی اے ونیت کوہلی ، ڈپٹی کنوینئر کشمیر سی پی اِی چپٹر سی اے خطیب یوسف نے خطے میں سی اے کی تعلیم ، اکائونٹنسی اور تحقیقی کام کے فروغ سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے آئی سی اے آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کا مطالبہ بھی پیش کیا ۔ وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو 18 ؍ جون 2023ء کو سری نگر میں پبلک سروس اور سول سروسز میں آئی سی اے آئی کے اراکین کی آئندہ 12 ویںریذیڈنشل میٹنگ سے بھی آگاہ کیا۔