arrest

کولگام ،بارہمولہ اوربانڈی پورہ اضلاع میں منشیات مخالف مہم

4 الگ الگ کارروائیوں میں6منشیات اسمگلر گرفتار:مقدمات درج:پولیس

سری نگر//پولیس نے جنوبی ضلع کولگام اور شمالی کشمیرکے بارہمولہ وبانڈی پورہ اضلاع میں4 الگ الگ کارروائیوں کے دوران6منشیات اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لاکراُن کی تحویل سے بڑی مقدارمیں نشہ آورمادہ برآمد کیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابقکولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل کی قریبی نگرانی میں ضلع کولگام میں پولیس منشیات فروشوں کو پکڑنے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ قاضی گنڈ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے وانپورہ میں ایک چوکی (ناکا) قائم کیا اور دوران چیکنگ ایک شخص محمد امین بٹ ولدعبدالرشیدبٹ ساکنہ چیک بدوانی کو نایلان کا تھیلا لے کر رُکنے کا اشارہ کیا گیا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ چوکس پولیس پارٹی نے اس کا پیچھا کیا اور تدبیر سے پکڑ لیا۔ چیکنگ کے بعد، وہاں موجود افسران نے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام پوست کی بھوسے کی طرح ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔اس واقعہ کے تعلق سے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 101/2023تحت سیکشن8/15این ڈی پی ایس ایکٹ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔اس دوران بارہمولہ پولیس نے دوالگ الگ کارروائیوںمیں 4منشیات اسمگلروںکی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کی تحویل سے 170 گرام ممنوعہ چرس، 70 گرام بھنگ پاؤڈر اور 5 کلو پوست کا بھوسا برآمداورایک موٹر سائیکل ضبط کیاگیا۔پولیس نے بتایاکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ سجادبخاری کی نگرانی میں میں ایس ایچ ائو پولیس تھانہ شیری بارہمولہ انسپکٹر وسمیم جہانگیر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے ڈانگرپورہ شیری میں 3منشیات اسمگلروں شفیق احمد نائیکو،یاسراحمدلون اورفیاض احمد وانی ساکنان ڈانگرپورہ شیری کی گرفتاری عمل میں لائی ۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کوموٹر سائیکل پرڈانگرپورہ سے ملورہ جاتے ہوئے راستے میں ناکہ چیکنگ کے دوران دبوچ لیاگیااوراُن کی تحویل سے 170گرام ممنوعہ چرس برآمد کیاگیا جبکہ اُن کی ایک موٹرسائیکل زیر نمبرDL9SB-5432کو بھی ضبط کیاگیا۔تینوں ملزمان کیخلاف پولیس تھانہ شیری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اُن سے مزید پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔اس دوران پٹن پولیس نے نہال پورہ چکسری پٹن میں ناکہ چیکنگ کے ران بلال احمدشاہ ساکنہ کلساری پٹن کو گرفتار کرکے اُس کی تحویل سے70گرام ممنوعہ بھنگ پاؤڈر اور 5 کلو پوست کے بھوسے جیسانشہ آور مادہ برآمد ہوا اور اسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ملزم کیخلاف پولیس تھانہ پٹن میں این ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیاگیا۔دریں اثناء بانڈی پورہ پولیس نے نوگام سمبل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 1.5 کلو گرام چرس پاؤڈر برآمد کیاگیا ۔ملزم کیخلاف پولیس تھانہ سمبل میں ایف آئی آرزیرنمبر93/2023تحت 8/20این ڈی پی ایس ایکٹ کے کیس درج کیاگیا ۔