حکام کی جانب سے تحقیقات کا حکم ، جائے واردات سے نمونے بھی حاصل
سرینگر //جموں کے ادھم پورہ ضلع میں ایک کواڈ کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد حکام نے اس کی تحقیقات کا حکام دیا ہے جبکہ اعلیٰ سطحی ٹیم نے جائے واردات کا دورہ کرکے وہاں کچھ نمونے بھی جانچ کیلئے اکٹھا کئے ۔ سی این آئی کے مطابق ادھم پور ضلع کے رمبل علاقے میں نیلی نالہ میں ایک کواڈ کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ کواڈ کاپٹر کا تعلق آرمی کا تھا اور وہ معمول کے مشق کے مشن پر تھا کہ نالے میں گر کر تباہ ہو گیا۔انہوں نے بتایا یہ واقعہ شام سنیچروار کی شام 7 بجے کے قریب پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے ساتھ ہی فوج و دیگر سیول انتظامیہ کے حکام حادثہ کی جگہ پہنچ گئے جنہوں نے وہاں حالات کا جائزہ لیا ۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کواڈ کاپٹر حادثے کا شکار ہونے کے بعد وہاں فوج کے اعلیٰ حکام پہنچ گئے جنہوں نے وہاں حالات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکار معاملے کی تحقیقات کیلئے موقع پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد کواڈ کاپٹر کے پرزے نالے میں پڑے ہوئے دیکھے گئے جنہیں حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے نکال لیا گیا ہے۔










