سری نگر اِنتظامیہ نے ’ نشا مُکت بھارت اور مشن لائف ایکٹیویٹی‘ کے تحت مختلف سکولوں میں بیداری پروگراموں اور ریلیوں کا اِنعقادکیا

سری نگر اِنتظامیہ نے ’ نشا مُکت بھارت اور مشن لائف ایکٹیویٹی‘ کے تحت مختلف سکولوں میں بیداری پروگراموں اور ریلیوں کا اِنعقادکیا

سری نگر//ضلعی اِنتظامیہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر چیف ایجوکیشن آفس سری نگر کے اِشتراک سے ضلع سری نگر کے مختلف تعلیمی اِداروں میں ’ نشا مُکت بھارت‘ بھارت کے تحت بیداری پروگراموں اور ریلیوں کا اِنعقاد کیا ،تاکہ لوگوں میں منشیات کی بدعت اور اس کی سمگلنگ کے مضر اَثرات کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے۔شرکأ نے نوجوان پود کو منشیات کے مضر اور مہلک اَثرات سے آگاہ کرنے کے لئے سکٹس ، نُکڑ اور دیگر ثقافتی پروگراموں سے نوجوان نسل کو آگاہ کیا۔شُرکا ٔ نے پلے کارڈذاُٹھا رکھے تھے اور منشیات کے مضر اَثرات کے بارے میں سلوگنز بلند کئے تھے۔ اُنہوں نے تمباکو کی مصنوعات کے مضر اثرات کے بارے میں بھی بیداری پیدا کی اور سری نگر شہر کے مختلف حصوں میں عوامی مقامات پر تمباکو سے پاک زون قائم کرنے کے لئے رائے عامہ کو متحرک کیا۔اِسی طرح ضلع کے مختلف سکولوں میں اِی سی او کلب کے ساتھ رجسٹرڈ طلباء نے بھی مشن لائف اقدام کے تحت ماحولیاتی تحفظ او رصفائی کے بارے میں بیداری پیدا کی۔مقامی لوگوں نے ضلع اِنتظامیہ سری نگر کے عوام دوست اقدامات اور نوجوانوں میں منشیات کی بدعت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے اِس پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگراموں کا مقصد ضلع میں منشیات سے پاک ماحول پیدا کرنا اور نوجوان پود کو منشیات کے مضر اَثرات سے بچانا ہے ۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلع اِنتظامیہ سری نگر ضلع میں منشیات سے پاک ماحول پیدا کرنے کے لئے پُر عزم ہے اور اِس مقصد کے حصول کے لئے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ ضلع اِنتظامیہ سری نگر نے چیف ایجوکیشن آفس سری نگر کے اشتراک سے ایک ہفتہ بھر کا کیلنڈر مرتب کیا ہے جس کے دوران ضلع بھر کے آٹھ تعلیمی زونوں کے 106 تعلیمی اِداروں میں بیداری ریلیاں نکالی جائیں گی۔