25جون کی شام سے28 جون کے دوران کچھ مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش متوقع

مئی2023 گزشتہ10برسوں میں نم ترین ماہ مئی

5اضلاع میں50فیصدتک کم اور3اضلاع میں59فیصدتک زیادہ بارشیں

سری نگر// محکمہ موسمیات نے مئی2023کو گزشتہ10برسوںمیں نم ترین ماہ مئی قرار دیتے ہوئے جمعرات کوکہاکہ گزشتہ ماہ کپوارہ ،بڈگام ،شوپیان،کشتواڑ اورکٹھوعہ اضلاع میں منفی20سے50فیصدکم بارشیں ہوئیں تاہم اس دوران پونچھ ،راجوری اورسانبہ اضلاع میں 20سے59فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈکی گئیں جبکہ باقی14اضلاع میں بارشوں کاگراف منفی19فیصدتا مثبت19فیصددرج کیاگیا ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات سری نگرنے جمعرات کو گزشتہ ماہ یعنی ہوئی موسمی بارشوںکا منظر نامہ پیش کرتے ہوئے جانکاری دی کہ یکم مارچ2023سے 31مئی2023تک جموں وکشمیرکے مختلف اضلاع میں الگ الگ مقدارمیں بارشیں ہوئیں ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے مئی2023کو گزشتہ ایک دہائی یعنی10برسوں کانم ترین مہینہ قرار دیتے ہوئے اس مہینے مختلف اضلاع میں ہوئیں بارشوں کی مقدارسے متعلق اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہاکہ مئی2023کے 31دنوںکے دوران علاقہ کوکرناگ میں215ملی میٹر بارش ہوئی ،پہلگام میں 176ملی میٹر،گلمرگ میں148ملی میٹر،کولگام میں132ملی میٹر ،شوپیان میں 70ملی میٹر ،بانڈی پورہ میں بھی70ملی میٹر،گاندربل میں100ملی میٹر،کپوارہ میں65ملی میٹر،سری نگرمیں86ملی میٹر،جموںمیں90ملی میٹر،پونچھ میں203ملی میٹر،راجوری میں140ملی میٹر،رام بن میں182ملی میٹر،کٹھوعہ میں24ملی میٹر اورکشتواڑمیں25ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ۔