سری نگر//’ کسان سمپرک ابھیان ‘کے تحت 24؍ اپریل سے شروع ہونے والے پروگرام کے چھ رائونڈ میں کُل 1.78 لاکھ کسانوں نے اورنٹیشن پروگرام میں حصہ لیا۔چھٹارائونڈ 29؍ مئی سے 31؍ مئی تک منعقد ہوا جس میں کسانوں کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی ۔ اِس پروگرام نے اَب تک چھ رائونڈ میںکُل1,626 پنچایتوں کا احاطہ کیا ہے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ محکمہ زرعی پیداوار اس وقت اپنی نوعیت کی پہلی اور کسانوں سے واقفیت کی وسیع مشق میں مصروف ہے۔’کسان سمپرک ابھیان ‘کے تحت اَگلے چار مہینوں میں جموںوکشمیر یوٹی کی ہر پنچایت میں ہر کسان تک پہنچنے کے لئے اہداف طے کئے گئے ہیں۔ یہ مشق 24؍ اپریل کو شروع ہوئی تھی اور 31؍ اگست 2023ء تک جاری رہے گی۔ اِس ابھیان میں جموںوکشمیر یوٹی میں کسانوں کا ایک بنیادی سروے اورمہارت کے فرق کا مطالعہ بھی کیا جا رہا ہے۔ تربیت یافتہ ریسورس پرسن کسانوں کا ڈیٹا حاصل کر رہے ہیں اور اَب تک تقریباً 1.67 لاکھ کسانوں کا ڈیٹا آئی ٹی ٹولز کا اِستعمال کر کے حاصل کیا جاچکا ہے ۔اِس کے علاوہ جموںوکشمیر یوٹی کے زرعی شعبے میں ممکنہ منصوبہ بندی کے لئے بیس لائن سروے ڈیٹا کے تجزیات تیار کئے جارہے ہیں ۔ اِس طرح کی مشق سے طویل مدتی فوائد کی توقع کی جاتی ہے کیوں کہ یہ پہلی بار ہے کہ حقیقی وقت کے اعداد و شمار کا استعمال زرعی شعبے ، تشویش کے بڑے شعبوں اور فطری طور پر مضبوط علاقوں میں مسائل کا جائزہ لینے کے لئے کیا جارہا ہے جو کہ بعد میں پالیسی سازوں کو مناسب اقدامات وضع کرنے میں مدد کرے گا۔ جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع ہفتے کے پہلے تین دنوں کے دوران’ کسان سمپرک ابھیان‘ کا انعقاد کر رہے ہیں۔حکومت نے ایک مکمل کیلنڈر جاری کیا ہے جو ہر ضلع کے لئے مخصوص ہے ۔ زراعت ، بھیڑ و پشو پالن ، باغبانی ، سیری کلچر اور ماہی پروری محکموں کے اَفسران اور ملازمین جنہیں جنوری سے اپریل تک تمام اَضلاع میں منعقد کئے گئے 641 تربیتی سیشنوں کے دوران پیشگی تربیت دی گئی ،وہ کسانوں کی واقفیت پروگرام کے لئے ریسورس پرسنوںکے طور پر کام کر رہے ہیں۔مختلف اَقدامات اور منصوبوں کو بیان کرنے کے لئے مختصر فلموں اور ویڈیوز کا اِستعمال کرنے کے لئے ایک تخلیقی طریقہ عملایا گیا ہے ۔ کسانوں کو جموںوکشمیر کے مختلف مقامات پر ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )‘ اور دیگر مرکزی تعاون یافتہ پروگراموں کے بارے میں کل 49مختصر فلمیں اور ویڈیوز دِکھائے جائیں گے ۔ اِس کے علاوہ کسانوں کے خدشات کو دور کرنے کے لئے ہر ویڈیو سکریننگ سیشن کے بعد ایک سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ مزید برآں ، تمام پروگراموں کی تفصیل والے پمفلٹ اور پروشرکسانوں کو ہندی ، اُردو اور انگریزی میں دئیے جاتے ہیں ۔ اِن بروشروں میں جموںوکشمیر یوٹی کے زرعی پیداوار محکمہ کے تحت ہر محکمے کے لئے ر ابطہ کی معلومات بھی شامل ہے۔’ کسان سمپرک ابھیان ‘ میں کسانوں کو ’ دکش کسان‘ کے بارے میں جانکاری دی جاتی ہے ، ایک لرننگ مینجمنٹ سسٹم ( ایل ایم ایس ) جو ان کی مہارتوں کو بڑھانے میں مدد کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ محکمہ زراعت نے ملک میں کسانوں کے لئے اَپنی نوعیت کا پہلا لرننگ مینجمنٹ سسٹم ’ دکش کسان‘ بنایا ہے ۔اس کے ذریعے کسان 121 ہنر سازی کے کورسوں میں مفت داخلہ لے سکتے ہیںجن کا اہتمام جموںوکشمیر یوٹی کے زرعی موسمی زون کے مطابق کیا گیا ہے ۔ ایک کسان مفت میں اِندراج کرسکتا ہے اور ’ دکش کسان‘ پورٹل پربروشر کے پچھلے حصے میں کیو آر کوڈ کو سکین کر کے اَپنی پسند کے کسی بھی سکل کورس میں داخلہ لے سکتا ہے ۔ ’ دکش کسان‘ پورٹل پر 21,200 سے زیادہ کسان پہلے ہی رجسٹر ہو چکے ہیں اور 6,000 کسان پہلے ہی اَپنی پسند کے مختلف سکل کورسوںمیں داخلہ لے چکے ہیں۔’ دکش کسان‘ پورٹل کے تحت متنی مواد ہندی ، اُردو اور انگریزی میں فراہم کیا جاتا ہے اور ایل ایم ایس کی طرف سے پیش کئے جانے والے ویڈیو لیکچر کشمیری ، اُردو ، ڈوگری اور ہندی میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کاروباری اِنتظام اور مالیاتی / کریڈیٹ لنکیجز پر خصوصی ماڈیولز شامل کئے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کسانوں کو صرف سادہ تربیت سے زیادہ حاصل ہو اور کورسز کسانوں کو ہنر مند کاروباری اَفراد میں تبدیل کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔جن کسانوں نے ’ دکش کسان‘ کے تحت سکل کورس کامیابی سے مکمل کیا ہے اُنہیں سکاسٹ جموں اور سکاسٹ کشمیر سے سند ملے گی۔’ کسان ساتھی‘ سکیموں کے لئے بنائے گئے آئی ٹی ڈیش بورڈ کے اِستعمال سے کسانوں کو ان پروگراموں کے تحت درخواست دینے کے طریقۂ کار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔ ’ کسان ساتھی‘پورٹل پر فوری طور پر اِندراج کرسکتا ہے اور کسی بھی سکیم کے لئے بغیر کسی دفترجائے صرف پرچوں پر موجود کیوآر کوڈز کو سکین کر کے درخواست دے سکتا ہے ۔اِس پورٹل پرزائد اَز 3,165 کسانوں نے رجسٹریشن کی ہے اور 1,020 درخواستیں بھی دی گئی ہیں ۔جموںوکشمیر یوٹی بھر کے کسانوں سے مختلف سکیموں کے تحت درخواستیں ’ کسان ساتھی ‘ پورٹل پر موصول ہوئیں جو پروسسنگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔










