ٹمپلز اینڈ شرائینز پربندھک کمیٹی کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر//ٹمپلز اینڈ شرائینز پربندھک کمیٹی ترال او رنودل تیرتھ کمیٹی کے اَفراد نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ڈاکٹر رمیش بھٹ کی سربراہی میں وفد کے اَرکان نے نودل تیرتھ ستھان کی بحالی اور دیکھ ریکھ سے متعلق مختلف اَمور کو پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کو گفتگو کے دوران پیش کئے گئے مسائل کے مناسب اَزالے کی یقین دہانی کی۔