سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ایس ڈی آر ایف سے 28کروڑ روپے مختص کرنے اور

صلاحیت سازی کے اقدامات کی تجاویز کو منظور ی دی

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی صدارت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، رِی ہبلیٹیشن اور کنسٹرکشن محکمہ کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے فنڈز کی تقسیم سے متعلق تجویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ ( ایس ڈی آر ایف ) کے لئے اور دیگر متعلقین کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنروں او رصوبائی کمشنروں کو 28کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظور ی دی گئی تاکہ موجودہ مالی برس کے لئے ان کے اخراجات کو پورا کیا جاسکے۔سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیونٹی نے بچائو آلات بشمول کھدائی کرنے والے ، آگ بجھانے والے آلات ، سگنل یونٹس، ڈرون وغیرہ کی خریداری کی تجویز پر بھی غور وخوض کیا جس کی تخمینہ لاگت 8.91 کروڑ روپے ہے جس کی مالی اعانت ایس ڈی آر ایف سے کی جانی ہے۔جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع میں صلاحیت سازی کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے ایس ڈی آر ایف کی پہلی اور دوسرے بٹالین کے ساتھ اشتراکی اقدامات کئے جائیں گے ۔ اِن اقدامات کا مقصد ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مؤثر طریقوں کے بارے میں عوام میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام کی عمل آوری میں معاونت کے لئے موجودہ مالی برس کے بجٹ 2023-24 سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، رِی ہبلیٹیشن اور کنسٹرکشن محکمہ کو 50لاکھ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا۔سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے آفاتِ سماوی یا ہنگامی حالات کے دوران مواصلات کی ضروریات کو پور ا کرتے ہوئے شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران 400سیٹلائٹ فون کے اِستعمال کو منظور ی دی۔ایس اِی سی نے فرضی مشقوں کے اِنعقاد کی تجویز کی بھی منظور ی دی ۔اِس مقصد کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، رِی ہبلیٹیشن اور کنسٹرکشن محکمہ کو تقریباً 6لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی ۔ مزید برآں اننت ناگ او رگاندربل کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو رواںمالی برس 2023-24 ء میں ان فرضی مشقوں کی حمایت میں ایس ڈی آر ایف سے ہر ایک کو 2لاکھ روپے ملیں گے ۔چیف سیکرٹری نے تجویز پیش کی کہ شرک اَمرناتھ جی یاترا ۔2023ء کے پیش نظر سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر ( ایس اِی او سی ) کو مزید تقویت دی جانی چاہیے۔ تجویز اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( آئی سی سی سی ) اوراِنسڈینڈاینڈ ٹریکنگ سسٹم ( آئی ایم ٹی ایس)اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ ہم آہنگی سے اس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی تھی۔ اِس ہم آہنگی کا مقصد مؤثر اور مربوط ہنگامی ردعمل کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری سہولیات کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، پرنسپل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آلوک کمار اور سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر ناظم ضیاء خان سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی۔