ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ایم ڈی ۔ ڈی ایل ٹی ایف سی میٹنگ منعقد کی

بانڈی پورہ میں معدنیات کے غیر قانونی نکالنے کو روکنے کیلئے ’ زیر و ٹالرنس‘ کا طریقہ اِختیار کریں۔ ڈاکٹر اویس احمد کی اَفسران کو ہدایت

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے معدنیات کی غیر قانونی نکالنے کے معاملے سے نمٹنے کے لئےملٹی ڈیپارٹمنٹل ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس سیل ( ایم ڈی۔ ڈی ایل ٹی ایف سی ) کی ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ سیر حاصل بحث و تمحیص میں معمولی معدنیات کے نکالنے کو یقینی بناتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں کو روکھنے کے لئے مؤثر حکمت عملی اور اقدامات پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں ضلع سے متعلق نرخوں پر نظر ثانی کا بھی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ضلع میں غیر قانونی کان کنی کی کارروائیوں سے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر نے قدرتی وسائل او رماحولیاتی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے غیر قانونی کان کنی سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر زور دیا۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کے درمیان انفورسمنٹ اور کوآرڈی نیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مزید نقصان کو روکنے اور ضلع کے نازک ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے فوری کارروائی کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اِس موقعہ پرڈاکٹر اویس احمد نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے تینوں سب ڈویژنوں میں غیر قانونی کان کنی کے لئے ’ زیر و ٹالرنس‘ کا طریقہ اِختیار کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ کان کنی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اَفراد کے خلاف متعلقہ ایکٹ کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔کان کنی کے آفیسر کشمیر خورشید احمد اِس موقعہ پر کہا کہ اِس سلسلے میں ریونیو ، جیالوجی اینڈ مائننگ ، پولیس ، جنگلات اور ماحولیات سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی پہلے سے ہی قائم ہے ۔ کمیٹی معمولی معدنیات کے غیر قانونی نکالنے سے نمٹنے اور نظر ثانی شدہ نرخوں کو مؤثر طریقے سے عملانے کے لئے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔میٹنگ میں ضلع میںمعمولی معدنیات کے نرخوں پر نظر ثانی پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک منصفانہ اور شفاف طریقہ کار کی ضرور ت پر زرو دیا جو شراکت داروں کے مفادات کو مد نظر رکھے۔میٹنگ میں نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اشرف حکاک ، اے سی آر بانڈی پورہ شبیر احمد ، جے ڈی پلاننگ امتیاز احمد، منرل آفیسر کشمیر ، ڈسٹرکٹ منرل آفیسر ، ایس ایچ او بانڈی پورہ کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی۔