ڈی سی گاندربل، شیامبیر نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں
سرینگر///کشمیری پنڈت عقیدت مندوں کے ایک گروپ نے ہفتہ کو گاندربل ضلع میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ سالانہ کھیر بھوانی میلے میں یاتریوں کے لیے ناکافی سہولیات ہیں۔اتوار کو منعقد ہونے والے سالانہ میلے کے لیے وسطی کشمیر کے علاقے تلمولہ میں واقع راگنیا دیوی کے مندر پر پہنچنے والے عقیدت مندوں کے ایک گروپ نے الزام لگایا کہ انہیں ناکافی سہولیات کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔خواتین اور بچوں سمیت عقیدت مندوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔شرناتھریوں میں سے ایک نے کہاکہ ہم کل سے یہاں ہیں اور بہت سے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہاں یاتریوں کے لیے پینے کا پانی، رہائش وغیرہ جیسی سہولیات نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکام کو معلوم تھا کہ ہم یہاں آ رہے ہیں اور انہیں ہمارے لیے مناسب انتظامات کرنے چاہیے تھے انہوں نے مزید کہا کہ وہ اتنے افسردہ تھے کہ انہوں نے کل رات ہی جانے کا فیصلہ کیا۔ایک اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکام نے کمیونٹی کو یقین دلایا تھا کہ مندر کی عبادت گاہ پر تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، لیکن اس طرح کے کوئی انتظامات نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ کل یہاں کسی نے بھی نہیں، یہاں تک کہ ڈپٹی کمشنر بھی نہیں آیا… وہ صرف کشمیری پنڈتوں کے نام پر پیسہ کما رہے ہیں۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ انہیں پوری رات کھلے آسمان تلے بیٹھنا پڑا۔یاتریوں کے لیے سہولیات ناکافی ہیں۔ یہاں پینے کا پانی نہیں ہے، بیت الخلاء میں پانی نہیں ہے… یہاں کوئی سہولت نہیں ہے،‘‘ ایک اور کشمیری پنڈت نے کہا تاہم، ڈپٹی کمشنر، گاندربل، شیامبیر نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔گزشتہ رات یاتری یہاں پہنچے، ان کے قیام کے لیے کھانا اور دیگر سہولیات موجود تھیں، لیکن خراب موسم کی وجہ سے پانی کچھ خیموں میں گھس گیا۔ ہم نے تمام یاتریوں کے ساتھ میٹنگ کی اور ہم ان کے مسائل حل کر رہے ہیں،‘‘ شیامبیر نے مندرکے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا۔انہوں نے کہا کہ رضاکار اور ‘لنگر’ فراہم کرنے والے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں، “لیکن کچھ سماج دشمن عناصر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔










