Manoj Sinha

لیفٹنٹ گورنر نے جیشٹھا اشٹمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

سرینگر//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے جیشٹھا اشٹمی کے مبارک موقع پر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ لوگوں کو ، خاص طور پر کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والی بہنوں اور بھائیوں کو ، جیشٹھا اشٹمی کے مبارک موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور ماتا کھیر بھوانی سے سب کی بھلائی ، امن اور خوشحالی کی پرارتھنا کرتا ہوں ۔ ‘‘ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ماتا کھیر بھوانی مندر میں دنیا بھر سے شردھالوؤں کا اجتماع اور تہوار ہمارے بھر پور روحانی اور ثقافتی ورثے کی علامت ہے اور ایک نیک زندگی گذارنے کیلئے ایک تحریک ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے پرارتھنا کی کہ ’’ ماتا کھیر بھوانی کا آشیر واد ہمیں نیکی کی راہ پر گامزن کرتا رہے اور آنے والے برسوں تک سب پر اپنی رحمتیں برسائے ۔ ‘‘