سرینگر//اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری اپوروا چندرا رائے نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر تفریح کے لیے جائیں کیونکہ وہاں امن و قانون کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے اور تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ آج دوپہر میں G-20 سیاحتی ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے دوران ہمارے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے چندرا نے کہا کہ پچھلے سال، 26 لاکھ سیاح کشمیر وادی گھومنے آئے تھے، جو ایک ریکارڈ ہے۔سی این آئی کے مطابق اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری اپوروا چندرا رائے نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر تفریح کے لیے جائیں کیونکہ وہاں امن و قانون کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے اور تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ آج دوپہر میں G-20 سیاحتی ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے دوران ہمارے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے چندرا نے کہا کہ پچھلے سال، 26 لاکھ سیاح کشمیر وادی گھومنے آئے تھے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات و نشریات کی وزارت غیر ملکی فلمسازوں میں بھارت کو مقبول مقام بنانے کے لیے ترغیبی رقم بھی فراہم کر رہی ہے۔ جناب چندرا نے امید ظاہر کی کہ فلمساز کشمیر کو اپنی فلموں کی فلم بندی کے لیے ضرور ترجیح دیں گے۔










