کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ضلع بھر میں ایل جی اِنتظامیہ کے خصوصی عوامی رسائی پروگرام کے اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے آج کولگام میں میگا بلاک دیوس کا اِنعقاد کیا او رمختلف مسائل اور مطالبات سنے۔اس موقعہ پر گنڈی پورہ چوگام، لامر، دادرکوٹ نوپورہ، ہرویٹ، چمر، واتو اسنور، نگین پورہ، ویس بٹ پورہ، ہلن، منزگام، اڈی جن، وانپورہ قیموہ، بڈگام چھتہ بل،کنڈ بٹنگو،آہتھو،یارو ،مختلف پنچایتوں، مختلف پنچایتوں ، اَفراد او رممتاز شراکت داروں کے پی آر آئی کے وفود نے شرکت کی اور اَپنی ضلع ترقیاتی کمشنر کو اَپنی روزمرہ زندگی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔بنیادی مسائل پینے کے پانی ، بجلی، ریونیو ، زمین کا معاوضہ ، سڑک رابطے اور وسعت دینے ، پی ایم اے وائی اور اہم عوامی اہمیت کے دیگر معاملات سے متعلق ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے وفود اور اَفراد کی تمام شکایات بغور سنا اور زیادہ تر مسائل کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیا او راَفسران کوشکایات کے فوری اَزالے کی ہدایت بھی دی۔ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے اُنہیں یقین دِلایا کہ عوامی اہمیت کے اہم مسائل کو جلد اَز جلد حل کرنے ک یلئے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جائے گا۔ضلعی اَفسران نے اَپنے محکموں سے متعلق عوامی مطالبات کا بھی جواب دیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تن دہی اور لگن سے کام کریں اور عوامی شکایات کااوّلین ترجیح پر اَزالہ کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف ترقیاتی کاموں کی نشاندہی کی جارہی ہے اور بعد میں ان کی تکمیل کیلئے منظوری دی جارہی ہے ۔اِس سے قبل اے سی ڈی محمد عمران خان نے اِس مسئلے پر کی گئی کارروائی اور گذشتہ بلاک دیوس میں لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مطالبات کے بارے میں بتایا ۔اس موقعہ پر اے ڈی سی کولگام وقار احمد گیری ، اے سی ڈی، صدر مقام سے ڈپٹی کمشنر ، جنرل منیجر ڈی آئی سی کولگام ، سی اِی او ، سی ایم او ، ڈی ایس ڈبلیواو ، ایگزیکٹیو اِنجینئر جل شکتی کولگام ، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) کولگام ، چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر کولگام ، ضلع ہسبنڈری آفیسر کولگام اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔اِسی طرح کے بلاک آفس منز گام اور دیوسر میں بھی شکایات ازالے کیمپ منعقد کئے گئے جہاں متعلقہ سیکٹورل اَفسران نے عوام کی شکایات اور مطالبات سننے موجود تھے۔










