بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ضلع سطح کی آدھار مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل یو آئی ڈی اے آئی سنجیو مہاجن نے بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ضلع بانڈی پورہ میں صفر سے پانچ برس کی عمر کے گروپ میں 25,700 کی تخمینہ شدہ آبادی کے مقابلے میں 19,627 کے لئے آدھار تیا ر کیاجس میں ہدف کی 84 فیصد آبادی شامل ہیں جبکہ تمام عمر کے گروپوں کے لئے یہ 86.21 فیصد ہے۔میٹنگ میں تمام عمر کے گروپوں میں آدھار سچیورین اور بچوں کی لازمی بائیو میٹرک اَپ ڈیٹ کے علاوہ اِضافی اِندراج اور اَپ ڈیٹ سینٹروں کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں مناسب جگہ ، آپریٹروں کی تعیناتی جیسے طریقوں پر بھی غور و خوض ہوا اور بتایا گیا کہ عام لوگوں کی سہولیت کے لئے ضلع کے غیر محفوظ علاقوں میں اِضافی اَنرولمنٹ اور اَپدیٹیشن سینٹروں کو قائم کئے جائیں گے۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ آدھار سائبر ڈھوکہ دہی کو روکنے کی زبردست صلاحیت او رگنجائش ہے ۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آدھار کا اِندراج کریں کیو ںکہ مختلف سرکاری سکیموں کا فائدہ حاصل کرنا لازمی ہے۔میٹنگ میں گھر گھر آدھار مہم اور شناخت شدہ بلاکوں میں متعین جگہوں پر آدھار کیمپوں کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ لوگوں سے کہا کہ وہ 18برس سے زیادہ عمر کے گروپ کے آدھار میں دستاویز کی تصدیق اور اَپ ڈیٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔اُنہوں نے رہائشیوں کو اَپنے دستاویزات کو اَپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب دینے کے لئے بیداری پروگرام منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے یہ بھی زور دیا کہ رہائشیوں کی بیداری کے لئے ایک خصوصی مہم کا اہتمام کیا جائے تاکہ اِندراج مراکز پر دستاویز اَپ لوڈ کرنے اور خصوصی کیمپوں کا اہتمام کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ مراکز او ردستیاب سہولیات کی مستقبل بنیادوں پر نگرانی کریں اور صفر سے 5برس کی عمر کے گروپ میں آدھار اِندراج کی سیچوریشن کو بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ عمر شفیع ، پروجیکٹ منیجر معراج وانی ،سٹیٹ کوآرڈی نیٹر یو آئی ڈی اے آئی اویس قرنین ، سی اِی او بانڈی پورہ ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر بانڈی پورہ اور دیگر متعلقہ اَفسران کے علاوہ سی ایس سی آپریٹروں نے شرکت کی۔










