سری نگر//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں عام لوگوں کے قانونی خدشات اور ضلع کے بڑھتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کے معاملات اور عدالتی کام کے بوجھ کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے مقصد سے ایک اہم فیصلے میں بانڈی پورہ میں نئے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔اِس پروجیکٹ کو مرکز معاونت والی سکیم ’’ عدلیہ کے لئے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی ‘‘ کے تحت فنڈ دینے پر غور کیا گیا ہے اور اس پروجیکٹ پر 35.12 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔نئے کورٹ کمپلیکس میں تین منزل عدالت کی عمارت ، وکلاء چیمبر وں کی تعمیر او رڈسٹرکٹ کورٹ کے معزز ججوں کے لئے رہائشی کوارٹروں اوردیگر دوسرے بنیادی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔
2029 تک ملک کو منشیات سے پاک بنانے کا روڈ میپ تیار
نیپال میں سیلاب سے تباہ کاریاں
عمر عبداللہ کے احتجاج پر سجاد لون کا سوال
جموں و کشمیر میں بارش اور گرج چمک کا امکان
این ایچ ایم ملازمین بھی احتجاج کی راہ پر
ڈوڈہ اور رام بن میں چناب دریا میں لاپتہ 2 افراد کی تلاش تیز
’آئی ایف ایف جے کے2026‘میں نامور فلم سازوں اور سینما پیشہ ور اَفراد پر مشتمل جیوری کو یکجا کیا جائے گا
’میڈی ایشن فارنیشن 3.0 کے تحت جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈیمی میں ریفرل ججوں کی تربیت کا اِنعقاد
لداخ میں پروجیکٹ وجیک کے 16ویں یومِ تاسیس
چھاترو کشتواڑمعاملہ:










