لیفٹیننٹ گورنر نے پہلگام کے مین بازار میں

رہائشیوں ، سیاحوں اور دُکانداروں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی

اننت ناگ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پہلگام کا دورہ کیا اور مین بازار میں رہائشیوں ، سیاحوں اور دُکانداروں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں کے سوالات ، مسائل اور مطالبات پر توجہ دی اور دوران بات چیت پیش کی گئی تمام حقیقی شکایات کا اَزالہ کرنے کا یقین دِلایا ۔ اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے پہلگام ۔ چند ن نواڑی سڑک کا معائینہ کیا او رجائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ ضلعی سینئر اَفسران بھی تھے۔