پرنسپل سیکرٹری نے ڈائریکٹوریٹ سکل ڈیولپمنٹ کا معائینہ کیا اور جاب آفر لیٹر تقسیم کئے

جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج ڈائریکٹوریٹ سکل ڈیولپمنٹ جموں کا اِنتظامی معائینہ کیا۔اُنہوں نے دفتر کی منظور شدہ عملہ ، اَفسران اور ملازمین میں کام کی تقسیم ، اِی ۔ آفس کے ذریعے خط و کتابت کو مقررہ وقت میں نمٹانے ، قانونی چارہ جوئی اور دیگر اَمور کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے مختلف سرکاری آئی ٹی آئیز کے فارغ التحصیل طلباء میں جاب آفر لیٹر تقسیم کئے۔اُنہوں نے آئی ٹی آئی فارغ التحصیل کے لئے جگہ کا تعین کرنے کے مواقع پیدا کرنے کے لئے صنعت کے ساتھ رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اَپلنے آئی ٹی آئی فارغ التحصیل اُمید واروں کے لئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے کے مسلسل عمل میں ہے ۔ محکمہ اکثر مختلف شعبوں میں اَپنے اُمید واروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پلیسمنٹ مہم منعقد کرتا ہے۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے الیکٹرانک ٹریڈ میں آئی ٹی آئی فارغ التحصیل ( سیم سنگ اتھارائزڈ سروس سینٹر کا اِنعقاد ) آیوش گپتا کے علاوہ ڈرافٹس مین سول ٹریڈ ( آرکیٹیکچرل اَنٹرپرینیور) میں آئی ٹی آئی فارغ التحصیل مانک شرما اور منجو تھاپا،آئی ٹی آئی بلڈنگ کنسٹرکشن ( منجر اِی ٹی ٹی سی ایل ) فارغ التحصیل فارغ التحصیل سونو کمار کو توصیفی سند سے نواز۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے طلباء کو مبارک باد دی اور اُنہیں سخت محنت کرنے کا مشورہ دیا اور ان طلباء کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر کمپنیوں کا شکر یہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مختلف پلیس منٹ مہمات میں پوے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور مختلف اِداروں میں روزگار کے لئے اَپنی پیشہ ورانہ اور تکنیکی صلاحیتوں کا بھرپور اِستعمال کریں۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار اور دیگر متعلقہ اَفسران پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ تھے۔