ضلع ریاسی کے کوتھرئو گائوں میں قتل کی سنسنی خیز واردات،لوگ ہکا بکا

ضلع ریاسی کے کوتھرئو گائوں میں قتل کی سنسنی خیز واردات،لوگ ہکا بکا

بیٹے نے باپ کو موت کی نیندسلادیا،ملزم گرفتار:پولیس

جموں//جموں خطے کے ضلع ریاسی میں پولیس نے باپ کومبینہ طور پرقتل کرنے کے الزام میںبیٹے کوگرفتار کیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روزضلع ریاسی کے تحصیل بھومک کے گائوں کوتھرومیں ایک شخص کی پُراسرارحالات میں موت واقع ہوئی ۔پولیس کوطلاع ملی کہ بینت سنگھ نامی شخص کو مبینہ طور پرقتل کیاگیاہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ شکایت موصول ہونے پر ریاسی پولیس نے فوری طور پرمقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی اورمتعددا افراد سے اس پُراسرارموت کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی ۔اس دوران مبینہ طور پرقتل کئے گئے شخص کے بیٹے کرنیل سنگھ کواتوار کوشام دیر گئے ضلع ریاسی کے کارون کوٹ علاقے سے کیلئے حراست میں لیاگیا۔ذرائع کے مطابق دوران پوچھ تاچھ کے دوران مقتول شخص کے بیٹے نے اس جرم کوانجام دینے کااعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ اُس نے اپنے باپ کاقتل کیاہے ۔پولیس ذرائع نے مزید بتایاکہ اس سلسلے میں مزید پوچھ تاچھ اورتحقیقات جاری ہے اوراس بات کی چھان بین کی جارہی ہے کہ کن وجوہات کی بناء پر ملزم نے اپنے باپ کوموت کی نیندسلادیا۔