آج 2014کے پارلیمانی انتخابات میںNDAکوملی جیت کی9ویں برسی

وزیر اعظم نریندر مودی ملک بھر میں 45 مقامات پر تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے

سری نگر//سال2014کے پارلیمانی انتخابات میں بھاجپا کی زیرقیاد ت قومی جمہوری اتحاد(NDA) کوملی جیت کی9ویں برسی کے موقعہ پرآج یعنی16مئی2023کو وزیر اعظم نریندر مودی ملک بھر میں 45 مقامات پر تقریباً 71000 نئے بھرتی ہونے والے اُمیدواروں میں تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے۔جے کے این ایس کے مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم گزشتہ سال اکتوبر میں مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے روزگار میلہ اقدام کے تحت71ہزار افرادمیں تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ یہ اس دن(16مئی) کی یاد بھی منایا جائے گا جب 2014کے پارلیمانی(لوک سبھا)انتخابات میں بی جے پی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے کانگریس کی سربراہی والی متحدہ ترقی پسند محاذ(UPA) کو شکست دیکر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی،اور نریندرمودی کو ملک کاوزیراعظم منتخب کیا گیاتھا۔نئی دہلی میں وزیر اعظم آفس نے ایک بیان میں کہاکہ روزگار میلہ وزیر اعظم کے روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ روزگار میلے سے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرنے کی امید ہے۔بھرتیاں مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں ومرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس اقدام کی حمایت کر رہی ہیں۔بیان کے مطابق آج یعنی16مئی کو مختلف سرکاری محکموںمیں ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے71ہزار افراد، گرامین ڈاک سیوک، انسپکٹر آف پوسٹس، کمرشل معہ ٹکٹ کلرک، جونیئر کلرک معہ ٹائپسٹ، جونیئر اکاؤنٹس کلرک، ٹریک مینٹینر، اسسٹنٹ سیکشن آفیسر، لوئر ڈویڑن کلرک، سب ڈویڑنل آفیسر، ٹیکس اسسٹنٹ، اسسٹنٹ انفورسمنٹ آفیسر، انسپکٹرز، نرسنگ آفیسرز، اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسرز، فائر مین، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر، ڈویڑنل اکاؤنٹنٹ، آڈیٹر، کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، اسسٹنٹ کمانڈنٹ، پرنسپل، تربیت یافتہ گریجویٹ ٹیچر ، اسسٹنٹ رجسٹرار، اسسٹنٹ پروفیسر سمیت دیگرمنتخب افرادمختلف عہدوں پر جوائن کریں گے۔نئے شامل کیے گئے تقرریوں کو کرمایوگی پرامبھ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی ملے گا، جو کہ مختلف سرکاری محکموں میں تمام نئے تقرریوں کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس ہے۔