جموں و کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر ، اینڈ لنگویجزکا ٹیگور ہال میں ایک میوزیکل ایوننگ کی تقریب کا اِنعقاد

سیکرٹری کلچر ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ٹیگور ہال میں میوزیکل ایوننگ میں شرکت کی

سری نگر//جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لنگویجزنے سری نگر میں 21 ؍ مئی سے ہونے والے آئندہ جی۔20 ٹوراِزم ورکنگ گروپ میٹنگ کی تیاری کے لئے آج شام ٹیگور ہال میں ایک میوزیکل ایوننگ کی تقریب کا اِنعقاد کیا۔اِس تقریب کا مقصد موسیقی سے محبت کرنے والی وادی کو خوشی کے احساس سے متاثر کرنا ہے اور اِس علاقے کے فن کارانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، سیکرٹری جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لنگویجزبھارت سنگھ اور ایڈیشنل سیکرٹری سنجیو رانا بھی موجود تھے۔اِس تقریب نے حاضرین کی ایک بڑی تعداد کو بھی اَپنی طرف متوجہ کیا جن میں سکولی بچے بھی شامل تھے جو فن کاروں کی شاندار پرفارمنس سے متاثر ہوئے۔وادی کے نوجوان فن کاروں کو ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے خوب پذیرائی اور داد ملی۔یہ تقریب جموںوکشمیر کی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کے لئے جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لنگویجزکے عزم کو اُجاگر کرتی ہے جس کا مقصد ایک دِلفریب اور مسحور کن ماحول پیدا کرنا ہے۔جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لنگویجزکے زیراہتمام یہ تقریبات 30؍ مئی 2023ء تک جاری رہیں گی جو سری نگر کے مختلف سیاحتی مقامات پر سامعین کو محظوظ کریں گی۔