Nayeem Ul Haq

دن بھر کھلی دھوپ چھائو کے بیچ جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی پیشگوئی

سرینگر / /دن بھر کھلی دھوپ چھائو کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر خشک موسم اور ہفتے کے آخر سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13اور 14مئی کو دیر دوپہر یا شام کے دوران کشمیر اور جموں خطہ کے چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیوں کا بھی چلنا کا امکان ہے ۔سی این آئی کے مطابق ٹنل کے آر پار خشک موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ موسمیات نے 13مئی کو پھر سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13اور 14مئی کو دیر دوپہر یا شام کے دوران کشمیر اور جموں خطہ کے چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیوں کا بھی چلنا کا امکان ہے ۔ جس کے بعد انہوں نے کہا کہ 15 سے 16 مئی تک ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 17 سے 19 مئی تک کہیں کہیں ہلکی بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے تک کسی بڑی بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر دھوپ نکالنے کے بیچ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے مطابق قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 6.9 ڈگری کے مقابلے میں 6.0 ڈگری سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات 1.0 ڈگری کے مقابلے میں 2.6ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 5.5 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں 7.0 ڈگر ی سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 17.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔