farooq abdullah

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جی 20 میٹنگوں کے سفر نامے سے

جموں کو خارج کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے لیڈروں پر تنقید کی

سرینگر//نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے قائدین پر جموں کو جی 20 اجلاسوں کے سفر نامے سے خارج کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا جو اگرچہ کشمیر اور لداخ میںطے شدہ تھے۔سی این آئی کے مطابق نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے قائدین پر جموں کو جی 20 اجلاسوں کے سفر نامے سے خارج کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا جو اگرچہ کشمیر اور لداخ میںطے شدہ تھے۔ بی جے پی پر الزامات لگاتے ہوئے این سی صدر نے پوچھا کہ کیا جموں اہم نہیں ہے اور الزام لگایا کہ انہوں نے (بی جے پی لیڈروں) نے جموں کو معمولی سمجھا ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ لداخ اور کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن جموں میں کوئی میٹنگ طے نہیں ہوئی ہے۔ یہ افسوسناک تھا کہ جموں کے کسی بھی رہنما نے یہاں تک کہ جموں یا ڈوگرہ-ڈوگراکے نعرے لگانے والوں نے بھی اس مسئلے کو جھنجھوڑ کر نہیں دکھایا انہوں نے الزام لگایاکہ پی ایم آواس یوجنا (اربن) کے تحت فلیٹوں کے لیے تارکین وطن سے درخواستیں طلب کرنے والے جے اینڈ کے ہاؤسنگ بورڈ کے جاری کردہ پبلک نوٹس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میںاین سی صدر نے اسے ‘ڈوگرہ شناخت کے لیے خطرہ’ سے جوڑ کر “باہر سے لوگوں کی آباد کاری” پر اعتراض کیا۔ اس نے آبادیاتی کردار میں تبدیلی کے بارے میں ہمارے خدشات کو ثابت کر دیا ہے۔ اس طرح جموں اور ڈوگرہ اپنی شناخت کھو دیں گے، جسے مہاراجہ ہری سنگھ نے 1927 میں زمین اور ملازمت کے تحفظ کے لیے اسٹیٹ سبجیکٹ قانون لا کر محفوظ کیا تھا۔ بی جے پی لیڈروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔