Weather

جمعہ کی شا م تا سنیچر کی شام موسم مجموعی طور پرخشک ،کہیں کہیں بارش

7مئی تک بے ترتیب موسمی صورتحال کی پیش گوئی ، کشمیرمیں رات کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ

سری نگر//گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پرخشک رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کومطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور اکادُکا مقامات پرہلکی بارش ہونے کاامکان ظاہرکیا۔اس دوران کشمیرمیں رات کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کئی دنوں سے جاری بے ترتیب موسمی صورتحال کے چلتے جموں وکشمیرمیں جمعہ کی شام سے ہفتہ کی شام تک موسم مجموعی طور پرخشک رہا جبکہ اس دوران کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے سنیچر کی صبح ساڑھے8بجے تک سری نگر میں4.6 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 12.8 ملی میٹر، پہلگام میں12.9 ملی میٹر، کپواڑہ میں 0.8 ملی میٹر، کوکرناگ میں8.2 ملی میٹر، گلمرگ میں9.2 ملی میٹر، بانہال میں10.2 ملی میٹر اور بٹوٹ میں0.6 ملی میٹر اورکٹھوعہ میں1.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ دنوں میں میدانی علاقوںمیں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں اور گلمرگ وپیرکی گلی سمیت کچھ پہاڑی علاقوںمیں تازہ برف باری ہونے سے کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔متعلقہ محکمے کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت7.4ڈگری سینٹی گریڈ،قاضی گنڈمیں7.2،پہلگام میں3.8،کپوارہ میں6.4،کوکرناگ میں بھی6.4اور گلمرگ میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔اس دوران ہفتے کو پوری کشمیروادی اور جموں خطے کے بیشترعلاقوںمیں آسمان پر بادل چھائے رہنے کے باوجود موسم مجموعی طور پرخشک رہا۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے ہفتہ کودن کے12بجے جاری تازہ موسمیاتی اَپ ڈیٹ میں کہاکہ اسوقت جموں وکشمیرمیں جزوی طور پربادل چھائے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اکادُکا مقامات پرہلکی بارش ہونے کاامکان ہے ۔ماہرموسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے مزید بتایاکہ 30اپریل بروزاتواراوریکم مئی بروزپیرکو کچھ ایک مقامات پر بعددوپہراور شام کے وقت گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کاامکان ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ 2اور3مئی کو جموں وکشمیرمیں کچھ یا کئی میدانی ونچلے علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشوں ،تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری ہونے اور کچھ بالائی مقامات پر ہلکی برف باری ہونے کا بھی امکان ہے ۔ہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کہاکہ ابھی تک ملنے والے تاثرات کے مطابق جموں وکشمیرمیں بے ترتیب موسمی صورتحال 7مئی تک جاری رہ سکتی ہے ۔