مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے کے اے آئی ڈی سی ایل کی 52ویں

53ویںسالانہ جنرل میٹنگ اور 68ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میںجے اینڈ کے ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ( جے کے اے آئی ڈی سی ایل)کے 52ویں ، 53 ویں سالانہ جنرل میٹنگ( اے جی ایم ) اور 68ویں بورڈ آف ڈائریکٹر میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو ، سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ ، ڈی جی کوڈز ، ڈائریکٹر زراعت جموں/کشمیر، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں/ کشمیر ، ڈائریکٹر پشو پالن محکمہ جموں/ کشمیر اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔ سالانہ جنرل میٹنگ( اے جی ایم) میںچیئرمین مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی قیادت میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے سالانہ رِپورٹوں اور مالیاتی گوشواروں سمیت آرگنائزیشنوں کے کاموں سے متعلق مختلف اہم اَمور کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کارپوریشن کی کارباری سرگرمیوں اور حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیااور کارپوریشن کو منافع بخش بنانے کے لئے مستقبل کے منصوبوں پر بھی اِستفساری گفتگو ہوئی۔ سالانہ جنرل میٹنگ( اے جی ایم)میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے مالی برس 2019-20ء اور 2020-21ء کے لئے ڈائریکٹر رِپورٹ ، سالانہ اکائونٹس اور سی اے جی کے تبصروں کو اَپنایا۔ بورڈ نے کارپوریشن کی اِنتظامیہ سے یہ بھی کہا کہ وہ مالی برس 2022-23ء کے آڈِٹ کو سی اے جی کے سامنے پیش کرنے کے لئے بروقت مکمل کرے۔ بورڈ نے سالانہ اکائونٹس اور آڈِٹس کی بروقت اَپ ڈیٹ کرنے پر کارپوریشن کی سراہنا کی۔دریں اثنا، مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے کے اے آئی ڈی سی ایل کے 68 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی بھی صدارت کی ۔ دورانِ میٹنگ بورڈ نے کارپوریشن کی مجموعی بہتری کے لئے اور اسے ایک قابل عمل اِدارہ بنانے کے لئے کچھ اہم فیصلے لئے ۔میٹنگ میں مشیر موصوف نے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے کارپوریشن کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک صنعتوں میں دیرپا ترقی کے لئے ان کی اشدضرورت ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے جے کے اِی آئی ڈی سی ایل کا اہم کردار ہے ۔ اُنہوں نے کارپوریشن کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ کسانوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے اور جموں وکشمیر میں زراعت پر مبنی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کارپوریشن کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر کی زراعت پر مبنی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ترقی اور تنوع کے نئے مواقع تلاش کریں۔بورڈآف ڈائریکٹرز میٹنگ میں بورڈ نے کارپوریشن کے لئے کیپکس اور نبارڈ سکیموں کے تحت متعدد پروجیکٹوں کو منظوری دی جس میں 5,145 میٹرک ٹن ملٹی چیمبر ڈ جدید کولڈ سٹوریج اور تالاب تلو جموں میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے لئے پکنے کا پروجیکٹ ، مشترکہ سہولیت مرکز کی تعمیر اور اِضافی دہلی میں جے اینڈ کے سے باغبانی کی پیداوار کی مارکیٹ کی ترقی کے لئے کولڈ روم سانبہ میں ویلیوایڈیشن پروسسنگ یونٹ کے ساتھ ایلو ویر ا پلانٹ کی کاشت کا قیام شامل ہیں۔بورڈ نے اَفسروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ کارپوریشن کے لئے اِنسانی وسائل کی پالیسی کے ساتھ آئیں تاکہ اِدارے کے مطلوبہ مقاصد کو پورا کیا جاسکے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان سے کارپوریشن کے تمام اثاثوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے بھی کہا تاکہ دیرپا آمدنی حاصل ہوسکے۔بورڈ نے اِنتظامیہ سے یہ بھی کہا کہ وہ کارپوریشن کی مصنوعات کی مارکیٹ ایبلٹی کے لئے ایک ٹھوس منصوبہ بنائے تاکہ وہ تمام اِی ۔ کامرس پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوں۔دورانِ میٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے اے آئی ڈی سی ایل ڈائریکٹر ارو ن منہاس نے کارپوریشن کی مجموعی طبعی اور مالی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔