پلاش: بال آشرم کٹھوعہ کے قیدیوں کیلئے ایک نئے شروعات

شیتل نندا نے دو بارہ تیار کئے گئے چائلد کیئر سینٹر پلاش کا اِفتتاح کیا اور شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ قید یوں کو ان کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں مدد کریں

کٹھوعہ//کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں پلاش۔ بچوں کا گھر بوائز کی دوبار تعمیر شدہ عمارت کا اِفتتاح کیا۔اِفتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایس ڈبلیو ڈی وویک شرما، ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل پانڈے ، مشن ڈائریکٹر وتسالیہ / شکتی ہرویندر کور ، ڈی سی سٹیٹ ٹیکس رنجیت سنگھ ، پی او آئی سی ڈی ایس اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔کمشنر سیکرٹری نے بال آشر م کی تجدید شدہ عمارت کو وقف کرتے ہوئے جس کا نام بدل کا پلاش (پی اے ایل اے اے ایس ایچ) رکھا گیا ہے کہا کہ ان اَثاثوں کو دوبارہ بنانے کا خیال نئی شروعات اور ترقی کی عکاسی کرنا ہے جس کا مطلب پلاش ہے۔شیتل نندا نے مزید کہا،’’ پلاش یک ایسی جگہ ہے جہا ں معاشرے کے کمزور طبقوں کے بچے آکر دیکھ ریکھ ، تعلیم اور تحفظ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں اُمید تلاش کرسکتے ہیں اور اَپنے لئے ایک روشن مستقبل بنا سکتے ہیں ۔ بال آشرم کا نام بدلنا کیوں کہ پلاش اس مقصد کی طرف ایک علامتی قدم ہے ۔‘‘’بی اے ایل اے اے ایس ایچ ‘ کو یتیم ، لاوارث یا پریشان حال پس منظر سے آنے والے بچو ںکے لئے پرورش اور معاون ماحول فراہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ آشرم میں تربیت یافتہ پیشہ ور اَفراد کی ایک ٹیم ہے جو بچوں کو مشاورت ، تعلیم اور ہیلتھ کیئر کی خدمات فراہم کرتی ہے ۔ ’ پی اے ایل اے اے ایچ ایس‘ بچوں کو بہتر مستقبل کے لئے تیار کرنے کے لئے پیشہ ورانہ تربیت ، تفریحی سرگرمیوں اور ہنر سازی کے پروگرام بھی پیش کرتا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ پلاش کا اِفتتاح ان بچوں کے لئے ایک نئی شروعات کا نشان ہے جو اسے گھر کہیں گے ۔ آشرم اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے کہ یہاں آنے والے ہر بچے کو ان کی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے لئے بہترین ممکنہ دیکھ ریکھ اور مدد ملے ۔‘‘کمشنر سیکرٹری نے محکمہ سماجی بہبود کے آئندہ اقدام پر روشنی ڈالتے ہوئے اِنکشاف کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے ہر ضلع میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ دیکھ ریکھ کے مراکز ہوں گے ۔اُنہوں نے مقررہ وقت کے اندر بال آشرم کو دوبارہ بنانے کے کام کو پورا کرنے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کٹھوعہ اور ضلع سوشل ویلفیئر آفس کٹھوعہ کی کوششوں کی تعریف کی۔اُنہوں نے مستحق بچوں کی ضروریات کی نگرانی کے علاوہ کمزور بچوں کی بہتر دیکھ ریکھ کے لئے نگہداشت کے مراکز کی سہولیات سے اِستفادہ کرنے پر زور دیا۔کمشنر سیکرٹیر نے سوشل ویلفیئر آفس کٹھوعہ کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ قیدیوں کی کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ ان میں ملکیت ، اَپنائیت اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہو۔اِس سے قبل شیتل نند انے دوبارہ بنائے گئے پلاش کمپلیکس کا دورہ کیا اور قیدیوں کے لئے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کی تجویز دی۔اِفتتاحی تقریب میں پلاش اور پاریشا ( ناری نکیتن ) کے قیدیوں نے یوگا ، زمبا ، ڈوگری ، پنجابی ثقافتی پر فارمنس اور کھیل سرگرمیوں سمیت متعدد سرگرمیاں پیش کیں جن میں شرکأ کو اِس موقعہ پر اَنعامات سے بھی نوازا گیا۔ڈی ایس ڈبلیو او عبدالرحیم نے جانکاری دی کہ محکمہ سماجی بہبود کے مشن وتسالیہ کے تحت چائلڈ کیئر سینٹروں میں جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے 40لاکھ روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیرکیا گیا ہے ۔