ہندوارہ پولیس کی طرف سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

600 مریضوں کاڈاکٹروں نے کیا طبی معائنہ،مفت ادویات تقسیم،لوگوںکوصحت سے متعلق مشورے

ہندوارہ//ہندواڑہ پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت ہندواڑہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق ہندواڑہ پولیس کی جانب سے جمعرات کو سیوک ایکشن پروگرام کے تحت انورنامنٹ ہال ہندواڑہ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ کے اشتراک سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد لوگوں کو میڈیکل چیک اپ کی سہولتوں کو بڑھانے اور عام لوگوں کو نشے کی لت، اس کی علامات اور ان تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا جو کہ نشے سے بچاؤ کے لیے کیے جا سکتے ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم نے حصہ لیااور مختلف بیماریوں میں مبتلا 600 مریضوں نے موجود طبی ماہرین سے مشورہ لیا اور مفت چیک اپ اور ادویات کی سہولیات حاصل کیں۔ اس موقع پر پولیس ایس ایچ او ہندوارہ شبیر احمد کے علاوہ دیگر پولیس افسران موجود تھے۔