رام بن//جموںصوبہ کے ضلع رام بن کے سندروت بالی ہوٹے گائوں میں ایک کچے کے مکان میں ایک خاندان کے 3 افراد پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔جے کے این ایس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک خاندان کے3 افراد جن میں67سالہ جاکر سنگھ، اس کی بیوی62سالہ شنکری دیوی،چھوٹی بیٹی 30سالہ تیشا دیوی اوربڑی بیٹی40سالہ سونیکا دیوی کوکچے میں بے ہوش پایاگیا اور انہیں فوری طور پر قریبی صحت مرکز منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پرمیاں بیوی اوراُن کی ایک بیٹی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ایک ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت نے کہا کہ تحصیل رام بن کے بالی ہوٹ گائوںمیں ایک خاندان کے کم از کم 3 افراد دم گھٹنے سے مردہ پائے گئے جبکہ زندہ پائی جانے والی ایک لڑکی کو طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ علاج اور مالی امداد ریڈ کراس سے فراہم کی جائے گی۔حکام نے مزید بتایاکہ اسی کمرے کے اندر کچھ گھریلو جانور بھی مردہ پائے گئے،اوراس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔










