مشیرایل جی چیئرمین اور8سینئرحکام بطور ڈائریکڑس نامزد
سری نگر//حکومت نے ہفتہ کو مشیر خاص ایل جی کی سربراہی میں جموں اینڈ کشمیر سیمنٹس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلاکی جانب سے 28جنوری 2023کواس حوالے سے ایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر120-JK(GAD)آف 2023جاری کیا۔گورنمنٹ آرڈرکے موضوع ’ جموں اینڈ کشمیر سیمنٹس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو ‘کے تحت جاری آرڈر میںکہاگیاہے کہ آرٹیکل 77 (سی) کے لحاظ سے تمام سابقہ احکامات کی بالادستی میں کارپوریشن کے آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن (AoA) کے تحت، جموں اینڈ کشمیر سیمنٹس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوبارہ تشکیل کے لئے منظوری دی جاتی ہے۔سرکاری حکمنامے کے مطابق لیفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کوسرنوتشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹڑز کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے جبکہ حکومت کے پرنسپل سکریٹری، صنعت و تجارت محکمہ پرشانت گوئل( آئی اے ایس)،حکومت کے پرنسپل سکریٹری، پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد(آئی اے ایس)،چیئرمین آلودگی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر نیلو گیر( آئی ایف ایس) ، حکومت کے سکریٹری منصوبہ بندی، ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لینگر(آئی اے ایس)،ڈائریکٹر، جیولوجی اور کان کنی محکمہ او پی بھگت(جے کے اے ایس) ، ڈائریکٹر جنرل کوڈز، محکمہ خزانہ ایس ایل پنڈتا، چیف انجینئر الیکٹرک (ڈسٹری بیوشن) کے پی ڈی سی ایل جاوید یوسف ڈار اور منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے سیمنٹ لمیٹڈ راکیش شرماکوبطور ڈائریکٹرسرنوتشکیل شدہ کمیٹی میں شامل کیاگیاہے۔










