Airtel-Bharti دوسری کمپنیوں پر سبقت لے گئی

صارفین 20سے30 گنا تیز رفتارسروس سے لطف اندوز ہو نگے: آدرش ورما

سری نگر//ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کیمونکیشن کمپنیAirtel-Bharti نے جمعہ کو جموںو کشمیر کے 5G انٹرنیٹ خدمات کے شہروں کو شروع کیا، اوریوں ائر ٹیل بھارتی خطے میں5G لانے والی پہلی ٹیلی کا م کمپنی بن گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق نجی ٹیلی کیمونکیشن کمپنی ایئرٹیل نے صوبہ جموں کے سانبہ ، کٹھوعہ، ادھم پور، اکھنور، کپواڑہ، لکھن پور اور کھوور کے شہروں میں5 جی انٹر نیٹ خدمات شروع کی ہیں۔کمپنی نے کہا ہے کہ ائرٹیل 5Gپلس خدمات مرحلہ وار طریقے سے صارفین کے luy دستیاب ہوں گی کیونکہ Airtel-Bharti اپنے نیٹ ورک کی تعمیر اور رول آؤٹ کو مکمل کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔نجی ٹیلی کیمونکیشن کمپنی ایئرٹیل بھارتی نے اپنے پریس بیان میں کہاکہ 5G فعال آلات کے حامل صارفین بغیر کسی اضافی قیمت کے تیز رفتارائیرٹیل5جی پُلس نیٹ ورک سے لطف اندوز ہوں گے جب تک کہ رول آؤٹ زیادہ وسیع نہیں ہو جاتاہے۔5جی خدمات لانچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ائیرٹیل بھارتی کے سی ائوائو جموں و کشمیر اور لداخ آدرش ورمانے کہاکہ میں سانبہ، کٹھوعہ، ادھم پور، اکھنور، کپواڑہ، لکھن پور اور کھور میں ائرٹیل 5Gپلس خدمات کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ان شہروں کے صارفین اب الٹرافاسٹ یعنی برق رفتارانٹرنیٹ نیٹ ورک کا تجربہ کر سکتے ہیں اور موجودہ 4G کی رفتار سے 20سے30 گنا تیز رفتار سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔