امیت نے کانکنی کے مواد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دہلی ۔ کٹڑہ ایکسپریس وی ، رنگ روڈ سائٹس کا دورہ کیا

کٹھوعہ //سیکرٹری کانکنی امیت شرما نے آج مرکز کے زیر انتظام علاقے کے کٹھوعہ اور سانبہ بیلٹ کے کان کنی نکالنے والے علاقوں کا ایک وسیع دورہ کیا جہاں قومی شاہراہ کے بڑے پروجیکٹوں جیسے دہلی ۔ کٹڑہ ایکسپریس وے اور سیمی رنگ روڈ کے کام چل رہے ہیں ۔ ان کے ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ اور ڈسٹرکٹ منرل آفیسرز بھی تھے جہاں سے ان سب نے قومی اہمیت کے ان جاری باوقار منصوبوں سے متعلق کان کنی کے مواد کی کرشنگ اور سپلائی کیلئے متعدد مقامات کا سفر کیا۔ سیکرٹری کانکنی نے فیلڈ وزٹ کے دوران ان پروجیکٹوں کے لئے جاری کانکنی کے کاموں کا جائیزہ لیا جس کی پیش رفت کی براہ راست اعلیٰ انتظامیہ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی قیادت میں نگرانی کر رہے ہیں ۔ سیکرٹری مائیننگ کی طرف سے تمام محکمانہ افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ان اہم کاموں میں خام مال کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ نیشنل ہائی وے کے ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے ۔ دورے کے دوران سیکرٹری مائیننگ نے محکمانہ افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگیں کریں تا کہ ان کے مسائل کو جہاں بھی ممکن ہو موقع پر ہی حل کیا جا سکے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مائیننگ ای ۔ مارکیٹ پلیس پلیٹ فارم کو مقبول بنانے کیلئے یو ٹی کے تمام 20 اضلاع میں وسیع پیمانے پر تشہیری مہم چلائی جانی چاہئیے ۔ اس تک رسائی geologymining.jk.gov.in پر ای چالان کے ساتھ کی جا سکتی ہے جس کی بنیاد آن لائن ادائیگی اور خام مال کی خریداری کیلئے سپلائر کے انتخاب کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے جو کہ مشہور ایمیزون اور فلپ کارٹ ای ۔ بازاروں کی طرز پر بنایا گیا ہے ۔ دورے کے اختتام سے قبل امیت شرما نے ان باوقار قومی اہمیت کے منصوبوں جیسے رنگ روڈ ، کٹڑہ ۔ دہلی ایکسپریس وے اور دیگر کیلئے عمل آوری کرنے والی ایجنسیوں کو یقین دلایا کہ ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائیننگ مستقبل میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کان کنی کا مطلوبہ مواد بلا تعطل فراہم کیا جائے لیکن ساتھ ہی ساتھ عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کو یہ بھی یقینی بنانا ہو گا کہ وہ کان کنی سے متعلق مواد صرف قانونی ذرایع سے لیں ۔