16اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی،17تا19اپریل بادلوں کیساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش

جاتے جاتے40روزہ شہنشاہ زمستان’ چلہ کلان‘ کے تیور پھر سخت

سری نگر//جمعرات کی صبح سے جاری خشک موسمی صورتحال اتوار کی شام تک برقرار رہنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے برف باری کے اگلے دورانیہ میں ایک دن کااضافہ کرتے ہوئے کہاکہ اتواریعنی29جنوری کی شب سے 31جنوری کی شام تک ہلکی سے وسیع پیمانے پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔اس دوران پوری کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی اور صبح وشام کے وقت یخ بستہ ہوائیں چلنے کاسلسلہ برقرارہے ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک ماہر نے جمعہ کی صبح کہا کہ موسم بنیادی یامجموعی طور پراتوار کی شام تک خشک رہنے کی توقع ہے،تاہم اس کے بعدیعنی29جنوری کی شب سے جموں اور کشمیر میں اگلے2 دن تک وسیع پیمانے پر ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ جمعرات کی صبح سے جاری خشک موسمی صورتحال اتوار کی شام تک رہنے کاامکان ہے تاہم انہوںنے کہاکہ29 جنوری کی رات سے31جنوری تک ہلکی سے وسیع پیمانے پر بارش اور برفباری ہونے کا 60فیصدامکان ہے۔ اس دوران پوری کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی اور صبح وشام کے وقت یخ بستہ ہوائیں چلنے کاسلسلہ برقرارہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کے برارہے ۔انہوںنے کہاکہ قاضی گنڈمیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ،جنوبی کشمیرمیں واقع سیاحتی مقام پہلگام میںمنفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ، کوکرناگ میں منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ،شمالی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی8.6ڈگری سینٹی گریڈ اور کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ قابل ذکر ہے کہ 21دسمبر2022کوشروع ہونے والے40روزہ شہنشاہ زمستان ’چلہ کلان‘کے 38دن مکمل ہوچکے ہیں اوراس دوران کم وبیش 3مرتبہ ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اوربارش ہوئی ہے جبکہ چلہ کلان اپنی رُخصتی کیساتھ پھر ایک مرتبہ کشمیر وادی ،خطہ پیرپنچال اور چناب وادی کوسفید چادر سے لپیٹنے کے موڈ میں ہے ۔یاد رہے 30جنوری کوچلہ کلان کی رُخصتی کیساتھ ہی 20روزہ چلہ خورد وارد ہوگااور19فروری کواسکی رُخصتی کے بعد کشمیر میں شدید سردی اور برف باری کے آخری 10دن یعنی20فروری سے یکم مارچ تک چلہ بچہ کی حکمرانی ہوگی ۔