یوم جمہوریہ2023 کے موقعہ پر 38افسران اور اہلکار خصوصی ایورڈوں کیلئے منتخب
سری نگر//یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی اور ریاستی پولیس فورس کے مختلف اہلکاروں کے لئے بدھ کو مرکز کی طرف سے140 بہادری سمیت 901 سروس میڈلز کا اعلان کیا گیا۔ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے 80 اور جموں و کشمیر کے 25 اہلکاروں کو ان کی بہادری کے لئے اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔جبکہ جموں وکشمیر پولیس کے2سینئر افسران اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار اور اے ڈی جی پی پولیس ہیڈکوارٹر دنیش رانا کوامتیازی خدمات انجام دینے پر صدر پولیس میڈیا سے نوازاجاراہے ۔اسکے علاوہ جموں وکشمیر پولیس کے11دیگر افسران کوپولیس میڈل برائے شاندار خدمات کے زمرے میں خصوصی ایوارڈوں سے نوازاجائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ملک بھر کے ان پولیس وفورسزافسران اور اہلکاروں کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے جنہیں بہادری کیلئے پولیس میڈل، ممتاز خدمات کیلئے صدر پولیس میڈل اور شاندار خدمات کیلئے پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے کہاکہپولیس میڈل برائے بہادری کے زمرے میں140،، صدر کا پولیس میڈل برائے امیتازی خدمات میں93پولیس افسران اور اور پولیس میڈل برائے شاندار خدمات کے صلہ میں 668پولیس وفورسز افسروں واہلکاروں کو نوازا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاکہ بہادری کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اہلکاروں میں48سی آرپی ایف ،31 کا مہاراشٹرپولیس سے، 25 کا جموں وکشمیر پولیس سے، 9 کا جھارکھنڈ پولیس سے، 7 کا تعلق دہلی پولیس سے ہے۔امتیازی خدمات انجام دینے والے پولیس افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار اور اے ڈی جی پی (کوارڈی نیشن) پولیس ہیڈکوارٹر جموں وکشمیر دنیش رانا بھی شامل ہیں ۔1997بیچ کے ایک آئی پی ایس افسروجے کمار نے اس سے قبل کشمیر کے علاقے میں مختلف عہدوں پر مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں،اوراسوقت وہ اے ڈی جی پی کشمیر زون کے عہدے پر فائزہیں ۔ انہوں نے مرکزی ڈیپوٹیشن پر سی آر پی ایف میں ڈی آئی جی پی نئی دہلی رینج، آئی جی پی اور آئی جی پی چھتیس گڑھ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔حال ہی میں، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے وجے کمار کو2018میں9 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے میںCAPFs کے چیف فورس کوآرڈینیٹر کے کردار کیلئے باوقار قومی ایوارڈ سے نوازا ہے۔وجئے کمار کئی بہادری میڈلز، میرٹوریئس سروس میڈل، ای سی آئی کی طرف سے نیشنل ایوارڈاور ڈی جی پی کی طرف سے تعریفی کارڈز سمیت کئی اعلیٰ اعزازات کے وصول کنندہ بھی ہیں۔ شاندار خدمات انجام دینے پر پولیس میڈل حاصل کرنے والے جموں وکشمیر پولیس کے 11افسران میں محمدیوسف ایس پی اونتی پورہ ،ایس ایس پی امرجیت سنگھ ،ایس پی سید الطاہر گیلانی،ایس پی اعجازاحمدزرگر ،ایس پی محمدسعید شاہ،ایس پی سنجے کمار شرما،انسپکٹر پشپاجیت سنگھ،انسپکٹر سنجیو بخشی ،انسپکٹر گلزاراحمد ملک ،سب انسپکٹر بھگوان سنگھ اورہیڈکانسٹیبل عبدالغفار حجام بھی شامل ہیں ۔










