پولیس کی منشیات مخالف مہم بڑے پیما نے پر جاری

بارہمولہ میں نقب زنوں کی کارروائیوں سے تاجر اور عام لوگ پریشان

نقب زنوںنے بارہمولہ میں4دکانوں میں نقب لگاکر لوٹ لیا

سرینگر//بارہمولہ میں نقب زنوں نے چار دکانوں میں ڈاکہ مار کر لاکھوں روپے نقدی اور جنس اُڑالیا ہے ۔ ضلع میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ تاجروں نے نقب زنوں کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔حالانکہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات چوروں نے کم از کم چار دکانوں کو لوٹ لیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے بارہمولہ میں فش مارکیٹ میں کم از کم چار دکانوں کو لوٹ لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چور لاکھوں مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ادھر دکانداروں نے ضلع بھر میں چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تاجروں نے بتایا کہ ضلع میںآئے روز کسی نہ کسی جگہ پر چور دکانوں میں نقب لگاکر لوٹ لیتے ہیںجس کی وجہ سے تاجر سخت پریشان ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے کے باوجود بھی ڈاکہ زنی کی وارداتیں رونماء ہورہی ہیں۔ انہوںنے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوروں کو دھر دبوچنے کیلئے فوری طور پر کارروائی کریں۔ ادھر پولیس نے بتایا ہے کہ چوری کی واردات کے سلسلے میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور چوروںکو پکڑنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جاری رہی ہے ۔