چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ایس ٹی پیز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت دی

سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جموں وکشمیر میں تمام سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ( ایس ٹی پی ) کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر توجہ دیں۔اُنہوں نے یہ ہدایات آج یہاں بھگوتی نگر جموں میں 30ایم ایل ڈی ایس ٹی پی کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کے دوران دیں ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ہماری کوشش نہ صرف ایس ٹی پی کے ٹریٹمنٹ صلاحیت کو بڑھانا بلکہ ان کے ذریعے کئے گئے ٹریٹمنٹ کے معیار پر بھی ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ کچھ گندے پانی کو اعلیٰ درجے تک ٹریٹ کرنے اور اسے غیر ٹریٹمنٹ شدہ پانی میں ملانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بھگوتی نگر میں ایس ٹی پی کو اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانا چاہئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ فوائد اِسی وقت حاصل ہوں گے جب یہ 30ایم ایل ڈی کی مکمل صلاحیت تک پہنچ جائے گا۔چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سیوریج ٹریٹمنٹ کے لئے قلیل مدتی اور درمیانی حل کے آپشنز تلاش کریں جہاں ایس ٹی پی ابھی تیار ہونا باقی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ قلیل مدتی اور طویل مدتی حل کے لئے گرے واٹر اور سیوریج کے اِنتظام کے لئے اَپنے نقطہ نظر میں جدت کی ضرورت ہے۔