بڈگام میں یوم جمہوریہ 2023ء کی تقریبات کے اِنتظامات کو حتمی شکل دی گئی

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے آج ضلعی اَفسران اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں یوم جمہوریہ۔2023ء کی تقریبات کے اِنتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس دِن کی مرکزی تقریب سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں منعقد کی جائے گی جبکہ اِسی طرح کی تقریبات سب ڈویژن اور تحصیل سطح پر بھی منعقد کی جائیں گی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ مارچ پاسٹ پریڈ میں جے کے پی ، آئی آر پی ، سی آر پی ایف ، این سی سی کے دستے ، مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبا شرکت کریں گے ۔اِس کے علاوہ مختلف ثقافتی پروگرام بھی تقریبات کا حصہ ہوں گے اور ایک پُر وقار تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔اِس موقعہ پر مختلف کمیٹیوں جیسے دعوٹی کارڈز کمیٹی ، مہمان نوازی کمیٹی ، سٹیج مینجمنٹ کمیٹی ، سلیکشن کمیٹی جو پہلے سے تشکیل دی گئی تھیں، کو ہدایت دی گئی کہ وہ تقریبات کو خوش اَسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے رسمی کارروائیاں مکمل کریں۔مختلف محکموںجیسے تعلیم ، پی ایچ اِی، آر اینڈ بی ، اِنفارمیشن ، صحت ، کھیل ، ٹریفک ، موٹر وہیکلز ، پولیس ، فلوری کلچر ، پی ڈی ڈی ، میونسپلٹی او رنیم فوجی دستوں کو ان کے متعلقہ کاموں کی دیکھ ریکھ کے لئے مختص کیا گیا ہے۔دوران میٹنگ مرکزی مقام گرائونڈ کی سجاوٹ ، نشستوں کا اِنتظامات، بجی کی بلا تعطل فراہمی ، پینے کے پانی ،ٹینکر سروس ، پنڈال کی رُکاوٹیں ، طبی اِمدادی کیمپ ، ایمبولنس کی دستیابی ، فائر ٹینڈرز کی تعیناتی ، ٹرانسپورٹیشن سہولیات ، مناسب اور علاحدہ گاڑیوں کی پارکنگ ، ریفریشمنٹ ، دعوت نامے ، تقریب میں پی اے ایس سسٹم ، بروشروں ، صفائی ستھرائی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہواجبکہ شرکت کرنے والے طلباء کے لئے ریفریشمنٹ ، ٹرانسپورٹیشن ، موبائل ٹوائلٹس او رچینج روم سہولیات پر خصوصی زور دیا گیا۔سیکورٹی اِداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف اِنتظامات کو یقینی بنائیں جہاں اِس سلسلے میں ضلع بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی۔محکموںکے سربراہان کو عام لوگوں کے لئے اَپنی سرگرمیوں کی نمائش کے لئے بینروں کو لگانے کی بھی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اِکرام اللہ ٹاک، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر، سی پی او ، سی اِی او دودھ پتھری ، سی اِی او یوسمرگ ، سی اِی او ، سی ایم او ، اے سی ڈی ، ایس ڈی ایم ، ضلعی اَفسران ، تحصیل دار سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان او ردیگر متعلقین نے شرکت کی۔