جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نے آج محکمہ پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری محکموں کے کام کاج اور اِس شعبے میں بڑی سکیموں کے تحت ڈیلیوری ایبلز کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر ڈیری ڈیولپمنٹ ، سیکرٹری اے پی ڈی ، ڈائریکٹر جنرل ( منصوبہ بندی ) اے پی ڈی ، ڈائریکٹر جنرل شیپ ہسبنڈری کشمیر ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں ، ڈائریکٹر فشریز جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر فائنانس پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری ، اے پی ڈی ، سی اِی او ۔لائیو سٹاک ڈیولپمنٹ بورڈ جموں / کشمیر اور دیگر متعلقین نے شرکت کی جبکہ کشمیر میں مقیم اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں کیپکس بجٹ ، جاری کئے گئے فنڈس ، 2022-23 ء کے لئے مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت کئے گئے اخراجات اور پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری محکموں کے ڈیلیوری ایبلز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورانِ میٹنگ اِس کے علاوہ کیٹل فیڈ پروڈکشن سکیم، اِنٹگریٹیڈ پولٹری ڈیولپمنٹ سکیم ، چارہ ڈیولپمنٹ سکیم، اِنٹگریٹیڈ پولٹری ڈیولپمنٹ سکیم، ایکو اکلچر ڈیولپمنٹ سکیموں اور دیگر متعلقہ سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ابتداً، ڈائریکٹران اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر نے اَپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے اہداف اور حصولیابیوں کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشنز پیش کیں جن میں ڈیری ، پولٹری ، مقررہ اہداف اور حصولیابیوں اور محکمہ سے متعلقہ مرکزی معاونت والی سکیموں سمیت کئی شعبے شامل تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اینمل ہسبنڈری کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ڈائریکٹرو ں سے کہا کہ وہ ترجیحات کا تعین کریں تاکہ پروجیکٹوں کو ڈاکٹر منگلا رائے کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کے مطابق شروع کیا جائے۔اَتل ڈولو نے مصنوعی تخم ریزی کے سلسلے میں متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ سکاسٹ جموں اور سکاسٹ کشمیر کو مصنوعی تخم ریزی میں اِضافی 800 ایم اے آئی ٹی آر آئی ایس کو تربیت دینے کے لئے شامل کریں۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کم سے کم وقت میں لیکوڈ نائٹروجن پلانٹس مختص کریں تاکہ منصوبوں پر جلد سے جلد کام شروع کیا جائے ۔اُنہوں نے ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں سے منڈیوں کا اہتمام کرنے کو کہا کیوں کہ یہ کرایہ مقامی کسانوں کو پڑوسی ریاستوں کے بیچنے والوں سے یوٹی میں اعلیٰ معیار کے مویشی خریدنے میں مدد کرتا ہے۔اَتل ڈولو نے مویشیوں کی بیمہ اور ویکسی نیشن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ اَفراد سے کہا کہ وہ بیمہ کے تحت مویشیوں کی زیادہ سے زیادہ کوریج اور میویشیوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔اِس کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے لائیو سٹاک ڈیولپمنٹ بورڈ جموں / کشمیر اور جے کے ملک پروڈیو سرس کوآپریٹیو لمٹیڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جس میں اہداف اور حصولیابیوں پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔بورڈوں اور جے کے ایم پی سی ایل کے متعلقہ سربراہان نے میٹنگ کو سال 2022-23ء کے دوران اَپنے متعلقہ اِداروں کے مالیاتی اور ڈیلیوری ایبلز کے بارے میں جانکاری دی۔










