کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں منی سیکرٹریٹ میں اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یوم جمہوریہ 2023ء کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی ۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کی جانب سے سیکورٹی ، نشستیں ، کار پارکنگ ، ٹرانسپورٹیشن ، عمارتوں کی چراغان ، ریفریشمنٹ کے علاوہ شرکأ کے لئے رہائش کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ قومی تقریب کی احسن اِنعقاد کے لئے مکمل اِنتظامات کریں۔میٹنگ میں اِس بات کو حتمی شکل دی گئی کہ مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقد ہوگی جہاں مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے اور بعد میں جے کے پی ، سی آر پی ایف ، این سی سی ، پولیس بینڈ ، خواتین دستے اور سکولی بچوں پر مشتمل پریڈ ہوگی۔مزید یہ کہ 24؍ جنوری کو فل ڈریس ریہرسل تقریب منعقد ہوگی۔متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ سرد موسم کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بغیر کسی پریشانی ریہرسل او ریوم جمہوریہ دِن کی تقریبات کے لئے گرمائش کا اِنتظامات کریں۔میکنیکل اِنجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی تھی کہ برف باری کی صورت میں مقام پر برف صاف کرنے کے لئے اَفرادی قوت اور مشینری کو تیار رکھیں۔ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈی ڈی کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور پنڈال می سٹیند بائی ڈی جی سیٹ لگانے کی ہدایت دی گئی۔میونسپلٹی اور پار ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قصبے کی اہم عمارتوں کو چراغاں کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفراد کو مختلف موضوعات پر رنگارنگ ثقافتی پروگرام ترتیب دینے کی بھی ہدایت دی جس میں ضلع کی بھرپور ثقافت اور ورثے کی عکاسی کی گئی ہو۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران اور ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ قومی تقریب کے اَحسن انعقاد کے لئے قریبی رابطہ قائم رکھیں۔تمام محکموں اور اداروں کے سربراہان کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ ہ اَپنے دفاتر اور اِداروں میں ضلع ، سب ڈویژنل ، تحصیل اور پنچایت سطح پر قومی پرچم لہرائیں۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے ڈی سی وقار احمد گیری ، اے ایس پی شبیر احمد ، اے سی آر میر امتیاز العزیز ، ایس ڈی ایم نور آباد بشیر الحسن ، اے سی پی ، جی ایم ، ڈی آئی سی ، سی اِی او ، سی ایم او ، ڈی ایف اور ، ڈی آئی او، پی ڈی ڈی اور آر اینڈ بی ایگزیکٹیو اِنجینئروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں سی آر پی ایف، فوج اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔










