ڈی سی بارہمولہ نے 2023-24 ء کیلئے ایس او ایف کی منظوری کیلئے ڈی ایل ٹی سی میٹنگ کی صدارت کی

بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر کی صدارت میں زراعت ، باغبانی اور دیگر متعلقہ شعبوں کے لئے مالیات کے پیمانے ( ایس او ایف ) کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈسٹرکٹ لیول ٹیکنیکل کمیٹی ( ڈی ایل ٹی سی ) کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔اِس موقعہ پر شرکأ نے اِن پٹ کی قیمتوں اور اشیاء کی مارکیٹ کی قیمتوں کے مالیاتی پیمانے کا اَندازہ لگانے کے لئے مختلف عوامل پر غور وخوض کیا تاکہ کسانوں کو مختلف کھیت کی فصلوں کے لئے ورکنگ کیپٹل کی شکل میں قلیل مدتی قرضے فراہم کئے جاسکیں۔میٹنگ میں فصلوں کو اُگانے اور دودھ دینے والے جانوروں کی دیکھ ریکھ کے لئے مختلف ذیلی اشیاء جیسے چارہ ، کھاد ، کیڑے مار اَدویات ، لیبر ویلیو ایڈیشن اور کھاد وغیرہ کی قیمتوں کے بارے میں بھی شرکأ کے ساتھ معلومات کا تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبے ذریعہ معاش میں ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہے اور کسانوں کو قرض کی سہولیت اس شعبے کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ اُنہوں نے بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کو بغیر کسی تاخیر کے یہ چھوٹے قرضے دینے میں آزاد رہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری سکیموں اور پی ایم اِی جی پی کے تحت اِستفادہ کنندگان اور کسانوں کی زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے فلوری کلچر آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ بارہمولہ ضلع کے ہر بلاک میں کم سے کم ایک مستفید کنندہ کو مختلف سکیموں کے تحت سپانسر کرنے کے لئے شناخت کریں تاکہ روزی روٹی کمانے کے زیادہ سے زیادہ راہیں ہموار ہوں۔میٹنگ میں چیف ایگری کلچر آفیسر ، چیف ہارٹی کلچر آفیسر ، چیف اینمل ہسبندری آفیسر ، ڈسٹرکت شیپ ہسبندری آفیسر ، ڈسٹرکت فلوری کلچر آفیسر ، چیف منیجر سی اے اے پی ڈی، ایل ڈی ایم جے کے بی ، ڈی ڈی ایم نبارڈ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے دیگر اَفسران نے بھی شرکت کی۔