ٹروکالر نے لوگوںکو فراڈ افراد سے بچانے میںمدد کی اور اصل سرکاری خدمات تک رسائی آسان بنائی
سرینگر//ڈیجیٹل ورلڈ میں ٹروکالر کا استعمال لوگوںکو دھوکہ دہی اور فراڈ افراد سے خبردارکرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ صحیح سرکار افسران تک رسائی کو آسان کرتا ہے ۔ ۔ ٹروکالر 330ملین سے زیادہ فعال صارفین کے لیے روزمرہ مواصلات کا ایک لازمی جزو ہے، جس کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہوچکے ہیں اور صرف 2021 میں 38 بلین کے قریب ناپسندیدہ کالز کی نشاندہی کر دی گئی ہے اور بلاک کیا جا چکا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ٹروکالر نے سرکاری افسران کے ہزاروں تصدیق شدہ رابطوں تک آسان رسائی فراہم کرتے ہوئے ہندوستانی شہریوں اور حکومت کے درمیان ہموار باہمی تعامل کو سپورٹ کرنے کے لیے ایپ ڈیجیٹل گورنمنٹ ڈائرکٹری لاؤنچ کیا ہے۔ صارفین کو کسی بھی گھپلے، دھوکہ دہی اور سپام سے نجات دلاتے ہوئے عوام الناس کے درمیان خدمات کے تعلق سے اعتماد پیدا کرنے کے لیے یہ ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ڈیجیٹل گورنمنٹ ڈائریکٹری ہیلپ لائنس، قانون نافذ کنندگان ایجنسیاں، سفارتخانے، تعلیمی ادارے، ہسپتال اور تقریباً 23 ریاستوں کے دیگر اہم محکموں بشمول یونین خطوں کو ٹروکالر ایپ کے صارفین رسائی فراہم کرتی ہے۔ یہ معلومات براہ راست حکومت اور سرکاری ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد حکومتی نمائندوں تک عوامی رسائی میں مدد اور ماحول سازگار بنانا اور 240 ملین سے زیادہ ہندوستانی ٹروکالر صارفین کو حکومت سے بغیر کسی پریشانی کے جڑنے میں تعاون فراہم کرنا ہے۔نیٹیزنز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر ٹروکالر کو معلوم ہوا ہے کہ فون پر سب سے زیادہ پھیلنے والے گھوٹالوں میں سے ایک میں سرکاری اہلکاروں کی نقالی شامل ہے۔ تصدیق شدہ سرکاری رابطہ ڈائریکٹری کی تشکیل ٹروکالر کی مواصلات میں اعتماد پیدا کرنے اور اپنے صارفین کو دھوکہ دہی اور گھوٹالوں سے بچانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ صارفین کو سبز پس منظر اور نیلے رنگ کا ٹک نظر آئے گا جو اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ نمبر تصدیق شدہ ہے۔ ٹروکالر ڈائریکٹری کو وسعت دینے کے لیے مختلف سرکاری محکموں کے ساتھ کام کر رہا ہے اور صارف کے تاثرات کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں ضلع اور بلدیہ سطح پر رابطے شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ٹروکالر نے کسی بھی سرکاری ایجنسی کے لیے معلومات شیئر کرنے اور ڈائریکٹری پر تصدیق کرنے کے لیے ایک آسان پروسیس بھی تیار کیا گیا ہے۔اس کے فیچر لاؤنچ کیے جانے پر ٹروکالر کے عوامی معاملوں کے ڈائریکٹر پرگیا مشرا نے کہا کہ، ٹروکالر اب صرف ایک کالر تصدیق کنندہ ایپ بننے کے لیے تیار ہوا ہے اور آج ڈیجیٹل مواصلات میں اعتماد کو فعال کرتے ہوئے ہندوستان میں شہری اور بڑھتی ہوئی نیم شہری/دیہی منڈیوں کے درمیان ڈیجیٹل شیئر تفاوت مٹا رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو سرکاری افسران کی وسیع پیمانے پر نقالی کرنے سے بچایا جائے جو گھوٹالوں اور دھوکہ دہی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ سرکاری نمبروں کی اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل ڈائرکٹری ہے اور ہم صارف کے تاثرات کی بنیاد پر اس میں بہتری لاتے رہیں گے۔ ہم اعتماد پیدا کرتے ہوئے مواصلات کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی کاوشوں کو ہم آہنگ کرتے رہیں گے۔ہم لوگوں کے درمیان محفوظ اور اہم بات چیت کرنے کے قابل بناتے ہیں اور کاروبار کے لیے صارفین کے ساتھ جڑتے ہوئے اسے موثر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ دھوکہ دہی اور غیر مطلوبہ مواصلات ڈیجیٹل معیشت کی مقامی وباء ہے، لہذا ہم ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مواصلات کے شعبے میں اعتماد پیدا کرنے کے مشن پر ہیں۔ ٹروکالر 330ملین سے زیادہ فعال صارفین کے لیے روزمرہ مواصلات کا ایک لازمی جزو ہے، جس کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہوچکے ہیں اور صرف 2021 میں 38 بلین کے قریب ناپسندیدہ کالز کی نشاندہی کر دی گئی ہے اور بلاک کیا جا چکا ہے۔ 2009 کے بعد اس کا صدر دفتر سٹاک ہوم میں ہے، ہم ایک شریک بانی کی زیر قیادت، کاروباری کمپنی ہیں، جس کی انتظامیہ ایک انتہائی تجربہ کار ٹیم ہے۔ ٹروکالر مورخہ 8 اکتوبر، 2021 سے نسڈک سٹاک ہوم میں لسٹیڈ کمپنی ہے۔










