جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج گھرانہ ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو آر ایس پورہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔مشیر موصوف نے ویٹ لینڈ کا تفصیلی چکر لگایا اور تمام تعمیراتی کاموں کا موقعہ پر جائزہ لیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے دورے کے دوران اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے برسوں میں اِس جگہ کو تمام سہولیات ، خدمات اور ایک مقبول پرندوں کی پناہ گاہ کے طورپر تیار کیا جائے گا تاکہ اسے جموں خطہ کے سب سے پُر کشش سیاحتی مقامات میں سے ایک بنایا جاسکے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آبی پناہ گاہوں کی سا لمیت کو برقرار رکھنا ہمارا اوّلین فرض ہے کیوں کہ یہ مائیگرنٹ پرندوں اور دیگر پرندوں کی اقسام کے لئے بھی اہم مسکن ہیں۔اُنہوں نے اِس موقعہ پر اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اپروچ روڈ ، پارکنگ، چین لنک فنسنگ ڈرین اور دیگر سہولیات کے کام بروقت مکمل کریں۔ اُنہوں نے کہا،’’ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو بھی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ گھرانہ ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو میں پرندوں کی تقریباً 65اَقسام ہیںجن میں سے 10کے قریب پرندوں کی انواع ہیں جو وسطی ایشیا ، منگولیا ، روس اور دیگر مقامات سے آتے ہیں۔ سب سے عام پرندے جو دیکھنے والوں کو اَپنی طرف متوجہ کرتے ہیں جس میں بار سر والے گیز، کامن ٹیلز ، اِنڈین مورہنس ، گڈوال ، گرین شینکس فلوکس ، بار ہیڈ ڈگوز، ناردرن پنٹیل ، نار درن شاولر ، کالے پروں والا سٹیان ، گرے ہیرون ، سیفد ۔بریسٹیڈ آئی بیس ، پائیڈ کنگ فشر اور یوریشین و گیون ، اونی گردن والے سارس اور دیگر انواع شامل ہیں۔مشیرموصوف نے دورے کے موقعہ پر گھرانہ علاقے کے سرپنچ اور مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے ساتھ اَپنے علاقے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گھرانہ ویٹ لینڈ کے آس پاس کے دیہات علاقے میں ماحولیاتی اور سرحدی سیاحت سے مستفید ہوں گے ۔اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔










