modi

ملک اندرونی ترقی میں کافی آگے نکل چکا ہے ، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے سرکار پر عزم

وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے لمبے دریائی کروز جہاز ایم وی گنگا وِلاس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

سرینگر//وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی میں دنیا کے سب سے لمبے دریائی کروز جہاز ایم وی گنگا وِلاس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔انہوں نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی دیگر اندرون ملک آبی گزرگاہوںکے پروجیکٹوں کا افتتاح اور ان کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت ملک میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے سرگرمی سے کام کررہا ہے اور ملک میں اندرونی سطح پر ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے اترپردیش کے مقدس شہر وارانسی میں دنیا کے سب سے بڑے دریائی بحری جہاز ایم ویگنگا ولاس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انہوں نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی دیگر اندرون ملک آبی گزرگاہوںکے پروجیکٹوں کا افتتاح اور ان کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر اظہارِ خیالکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے پاس آبی گزرگاہوں کے شعبے میں وسیع صلاحیتموجود ہے، کیونکہ ملک میں 125 سے زیادہ دریا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبی گزرگاہٹرانسپورٹ کا ایک سستا وسیلہ بھی ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ یہ ملک میں بنیادی ڈھانچیکی یکسر تبدیلی کی دہائی ہے۔ وزیراعظم نے اِس بات کو اْجاگر کیا کہMV گنگا ولاس کا سفر کوئی معاملہ واقعہنہیں ہے، بلکہ یہ سفر ملک کے اندر آبی گزرگاہوں کے نظام میں ترقی کی ایک مثال ہے۔گزشتہ آٹھ سالوں میں اِس سیکٹر میں غیرمعمولی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظمنے کہاکہ 2014 میں ملک میں صرف 5 آبی گزرگاہیں تھیں، لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 111ہوگئی ہے اور تقریباً دو درجن آبی گزرگاہوں پر کام چل رہا ہے اور کارگو کیٹرانسپورٹ میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ گنگا محض ایک دریا نہیںہے، بلکہ ملک کے سفر کیلئے ایک عینی شاہد ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے سیاحوں کے شاندار سفرکے تئیں نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کے پاس ہر وہ چیز ہے،جس کے بارے میں کوئی بھی تصور کرسکتا ہے اور ایسی بھی بہت سی چیزیں ہیں جو کسی کے سوچسے بھی باہر ہیں۔