سری نگر//سری نگر کے صورہ علاقے میں جمعہ کوATM کے قریب ایک اے ٹی ایم گارڈ مردہ پایا گیا۔اس دوران سری نگر کے سونہ وار علاقہ میں واقع ایک ہوٹل میں مقیم دہلی کی ایک 62سالہ خاتون سیاح کی موت واقعہ ہوئی ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح صورہ سری نگرکے سبزی مارکیٹ میں ایک ATMمحافظ کو بے ہوش پڑا پایاگیا۔ متاثرہ اے ٹی ایم گارڈکو SKIMS لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔مردہ پائے گئے اے ٹی ایم گارڈکی شناخت امدکدل لالبازار کے رہنے والے یعنی محمد مظفر ککرو ولد عبدالخالق ککرو کے بطور ہوئی ہے ۔اس دوران کچھ سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر اس اے ٹی ایم محافظ کوHDFCبینک سے وابستہ بتایاگیالیکن متعلقہ بینک نے فوری واضاحت جاری کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ متاثرہ اے ٹی ایم گاڑدکسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم بوتھ کی حفاظت پرمامور تھا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے ایک اہلکار نے کہا کہ متاثرہ اے ٹی ایم گارڈکا ایچ ڈی ایف سی بینک سے کوئی تعلق نہیں تھا اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے صورہ اے ٹی ایم میں تعینات دونوں سیکورٹی گارڈز حلیم اور دلدار ہیں۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے عہدیدار نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ کوئی بھی خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق کریں۔اُدھر پولیس نے صورہ میں اے ٹی ایم گارڈ کی موت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔اس دوران خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کی جمعہ کی صبح سری نگر کے ایک ہوٹل میں موت واقعہ ہو گئی۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ 62سالہ خاتون سیاح وینا آہوجاساکن دہلی ، یہاں سری نگر سونہ وار علاقے میں ایک ہوٹلمیں بے ہوش ہو کر گر گئی۔رپورٹس کے مطابق خاتون سیاح کو فوری طور پر علاج کیلئے خیبر اسپتال خیام منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا نوٹس لیکرتحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔










