جن آروگیہ یوجنا کے تحت اب تک 22کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ فراہم کئے گئے ۔ وزیر صحت
سرینگر//وزیر صحت منسکھ منڈاویانے کہا ہے کہ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت اب تک 22کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ فراہم کئے جاچکے ہیں ۔ منڈاویا نے کہاہے کہ جموںکشمیر سمیت تمام یوٹیز اور ریاستوں میںصحت کی دیکھ بھال کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی والی سرکار پرعزم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کووڈ کے دور میں بھی جموںکشمیر سے لیکر کنیا کماری تک تمام بھارتی شہریوں کو کووڈ مخالف ویکسین دیئے گئے جو کووڈ کے خلاف بھارت کی لڑائی میں اہم حربہ رہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت اب تک 22کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ دیئے جا چکے ہیں۔وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت اب تک 22 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ مستفدین کو آیوشمان کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے یہ اسکیم 2018 میں شروع کی گئی تھی۔ لوگوں کو صحت خدمات مہیا کرانے کی غرض سے یہ اسکیم نافذ کی جا رہی ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ صحت خدمات مہیا کرانے والی دنیا کی سب سے بڑی یہ اسکیم ضرورت مند کنبوں کو ایک سال میں پانچ لاکھ روپئے کا صحت بیما مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد پورے ملک کے دس کروڑ غریب کنبوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ منڈاویا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ملک میںصحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کیلئے کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے ہیں جس کے تحت جموں کشمیر سمیت ملک کی تمام یوٹیز اور ریاستوں میں ڈی آر ڈی او کے تحت ہسپتال قائم کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں طبی نگہداشت کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے ۔










