محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے کلچرل یونٹ کشمیر کا کوئزمقابلے کا اِنعقاد

سری نگر// محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے کلچرل یونٹ کشمیر کی طرف سے74ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا اِنعقاد کر رہا ہے جس میںیوم جمہوریہ کے حوالے سے شرکأ میں بیداری پیدا کرنے اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے تقریری مقابلے، گائیکی مقابلے، تحریری اور کوئز مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور آج پنڈت بھجن سوپوری آڈیٹوریم ڈی آئی پی آر سری نگر میں ’’میرے ہندوستان کو جانو‘‘ کے موضوع کے تحت ایک کوئز مقابلہ منعقد ہوا۔کوئز پروگرام میں جن سکولوں نے حصہ لیا ان میں آرمی پبلک سکول، جے کے پولیس پبلک سکول، آر پی سکول، گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ، کیسٹ سکول اور دی لیجنڈز سکول آف ایجوکیشن شامل ہیں۔کوئز مقابلے میں پوچھے گئے سوالات ہندوستانی آزادی کی جدوجہد، ہندوستانی سیاسی نظام، ہندوستانی ثقافت، معیشت، جغرافیہ اور ماحولیات پر مبنی تھے۔کوئز پروگرا م کے فرائض ڈی آئی پی آر کے نوجوانوں پر مبنی مقبول’ ٹاک شو ‘جن زیڈکے رضاکار انٹرویو لینے والے شاداب گیلانی نے اَنجام دئیے۔آرمی پبلک سکول کو فاتح قرار دیا گیا۔ کلچرل آفیسر کشمیر برہان حسین نے شرکأکو ان کی شاندار کاوشوں پر مبارک با دیتے ہوئے کہا کہ تمام حصہ لینے والے طلباء نے اپنی ذہانت، آگاہی اور ملک کے بارے میں معلومات سے ہمیں فخر محسوس کروایا۔