کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگا م ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں منی سیکرٹریٹ میں ضلع کے تمام ریونیو اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ ریونیو کے کام کاج، ریونیو ریکارڈ او ر مساویوں کی ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام اہم معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جن میں کاہچری اور سٹیٹ اراضی پر سے تجاوزارت کا خاتمہ ، لینڈ ریکارڈ اور مساویو ں کی ڈیجیٹائزیشن کی پیش رفت ، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کی صورتحال ، آر سی سء ائن ائس ست زیر اِلتوأ عدالتی مقدمات کی صورتحال ، اِی ۔ آفس وغیرہ شامل ہیں۔اُنہوں نے لینڈ ریکارڈ اور مساویس کی ڈیجیٹائزیشن کی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملہ کو 26؍ جنوری سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام تحصیل داروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں بڑے پیمانے پر اِنسداد تجاوزات مہم شروع کریں تاکہ تجاوزارت شدہ ریاستی اور کاہچرائی اراضی واگزار کی جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اَپنے فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں تاکہ متعلقہ دائرہ اِختیار میں کسی بھی قسم کی تجاوزارت کی مناسب جانچ اور نگرانی کی جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے انہیں ہدایت دی کہ وہ ضل میں عوامی ترسیلی نظام کو بغیر کسی پریشانی کے ساتھ ساتھ ریاستی و کاہچرائی اراضی کو لینڈ گریبروں سے بچانے کے لئے مزید جوش اور مشنری اَنداز کے ساتھ کا م کریں۔اُنہو ں نے شکایات کے اَزالے کے طریقہ کار کے کا م کے سلسلے میں تمام تحصیل داروں سے کہا کہ وہ تمام آن لائن اور آف لائن شکایات کوبالخصوص مائیگرنٹ پراپرٹیز کے بارے میں ایک مقررہ وقت میں یقینی بنائیں ۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وَقار احمد گیری ، اے سی آر میر امتیاز العزیز ، ایس ڈی ایم انور آباد بشیر الحصن ، تحصیل دار اور محکمہ ریونیو کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔










