کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائیفوڈ ے ساگر دتاترے نے ریوینو سے متعلق مختلف اَمور کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس کے میٹنگ ہال میں ریونیو اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ریونیو سے متعلق مختلف اَمور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفسران سے ان کی پیش رفت کے حوالے سے رائے لی۔میٹنگ میں جن اَمور کا جائزہ لیا گیا ان میں آر سی سی ایم ایس پورٹل کے کام کاج، گمشدہ مساویوں کی تعمیر نو، پی ایس جی اے ، ریونیو کیمپوں کا اِنعقاد ، ریونیو ریکارڈ کا معائینہ ، اِنتظامی معائینہ ، آن لائن ریونیو خدمات کی فراہمی کی صورتحال ، لیند پاس بکس کی تیاری اور تقسیم ، ریاستی اور کاہچرائی اراضی کی بے دخلی ، شکایات کی صورتحال اور کیڈسٹرال میپس کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہیں۔میٹنگ میں ریونیو کیمپوں کے اِنعقادکا جائزہ لیتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ ہر منگل کو پٹوار حلقہ کی سطح پر ریونیو ڈے کا اِنعقاد کیا جائے گا تاکہ ریونیو معاملات سے متعلق لوگوں کے مسائل او رشکایات کا اَزالہ کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیل داروں کو ہدایت دی کہ وہ ریونیو ڈے کے دورا ن کئے گئے تصرف کی کارروائی کی رِپورٹ پیش کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے زمین کی منتقلی کے معاملے کے بارے میں تحصیل داروں کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے دائرہ اختیار میں سرکاری اراضی کے مناسب اِستعمال کو یقینی بنائیں کیوں کہ وہ اس کے محافظ ہیں اوراُنہوں نے مزی دکہا کہ کسی بھی محکمہ کو زمین کی منتقی کے مناسب عمل کے بغیر ریاستی اور کاہچرائی کی زمین پر تعمیرات کرنے کی اِجازت نہیں دی جائے گی۔اُنہوں نے ریونیو کورٹ کیسز مانیٹرنگ سسٹم ( آر سی سی ایم ایس) کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام زیر اِلتوأ مقدمات کو بروقت نمٹانے کو یقینی بنائیں ۔ اس کے علاوہ آر سی سی ایم ایس پورٹل پر مقدمات کی صورتحال کو اَپ ڈیٹ کریں۔میٹنگ کو لینڈ پاس بکس کے حوالے سے جانکاری دی گئی کہ کل 2,25,483پاس بک میں سے 1,83,980 پاس بکس تیار ہوچکی ہیںاور 80,290 پاس بکس تقسیم کی جاچکی ہیں۔اے ڈی سی کپواڑہ نے بھی میٹنگ میں بات کی اور اَفسران کو مختلف کرداروں اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔میٹنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ غلام نبی بٹ ، اے ڈی سی ہندواڑہ نذیراحمد میر ، ایس ڈی ایم لولاب ، تحصیلدار اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔










