راج بھون سے تبدیل ہونے والے اَفسروں کے اعزاز میں الوداعیہ دیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا ، راج بھون کے عملے اور اَفسران نے آج سپیشل سیکورٹی فورس ( ایس ایس ایف) کے تبدیل ہونے والے ڈائریکٹر شکتی کمار پاٹھک اور لیفٹیننٹ گورنر کے اے ڈی سی راہل چاڑک کو ایک پُر وقار الوداعیہ دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے تبدیل ہونے والے اَفسران کو یاد گاری نشان سے نوازا اور ان کی مخلصانہ خدمات کی تعریف کی جس کے ساتھ اُنہوں نے راج بھون میں اَپنے فرائض اَنجام دئیے ۔ اُنہوں نے ان کے لئے اَچھی صحت ، خوشحالی اور مستقبل میں کامیابی کی خواہش کی۔ تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ کے تمام افسران نے شرکت کی۔