جموں//جامع زرعی ترقی کے پروگرام پر تین روزہ یوٹی سطح کی تربیت کنونشن سینٹر میں اِختتام پذیر ہوئی ہے ۔ اِس تقریب کا اِفتتاح لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 6؍ جنوری 2023ء کو کیا تھا۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ اِنتظامی کونسل نے جموںوکشمیر یوٹی میں زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی ہمہ گیر ترقی کے لئے یوٹی سطح کی اعلیٰ کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ 29 پروجیکٹ تجاویز کو لاگو کرنے کے لئے اِنتظامی منظوری دی ہے۔تین روزہ ایونٹ کنونشن سینٹر جموں میں چیئرمین ،زراعت اور متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے تکنیکی ورکنگ گروپ کے اَراکین نے پرزنٹیشنز پیش کیں۔ سکاسٹ کشمیر اور سکاسٹ جموں کے سائنسدانوں اور زراعت اور متعلقہ شعبوں کے اَفسران کو تربیت دی گئی جن میں باغبانی ، سیری کلچر، اپیکلچر ، پشو پالن ، بھیڑ پالن ، پولٹری ، ماہی پروری وغیرہ شامل ہیں ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت اَتل ڈولو نے تین روزہ پروگرام کے اِختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ پروگرام کا بنیادی مقصد زرعی شعبے کی ہمہ گیر ترقی کے تحت ان 29 منصوبوں کے کامیاب عمل آوری کے لئے تیاری کرنا ہے۔اُنہوں نے اَفسران میں استعداد کار بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کے اَفسران سے کہا کہ وہ آپس میں مل کر کام کریں تاکہ مختلف منصوبوں کے تحت مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔اَتل ڈولو نے کہا کہ اس تین روزہ پروگرام میں مختلف پروجیکٹوں کی بنیادیں شراکت داروں کے سامنے پیش کی گئیں تاکہ وہ ان اقدامات کو سمجھ سکیں جو ان 29 منظور شدہ پروجیکٹوں کے تحت زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے شرکأ سے کہا کہ وہ ان تمام 29 منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات دیکھیں اور ان کے کامیاب عمل آوری میں اَپنا رول اَدا کریں۔اَتل ڈولو نے کہا کہ اِسی طرح کے اورنٹیشن پروگرام جموں اور سری نگر میں صوبائی سطح پر منعقد کئے جائیں گے اور ان 29 منظور شدہ پروجیکٹوں میں سے ہر ایک کی تربیت پہلے مرحلے میں متعلقہ ریسورس پرسنز کو ضلعی سطح پر دی جائے گی ۔ جموںوکشمیر یوٹی کے کسانوں کوبلاک ، ضلعی سطح پر ان 29پروجیکٹوں کے تحت فوائد کے بارے میںبتایا جائے گا۔ تقریب میں وائس چانسلر سکاسٹ جموں، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ، سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار، سپیشل سیکرٹری باغبانی ، ناظم زراعت جموں، ناظم زراعت کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری ، ، ناظم باغبانی ، ناظم ماہی پروری ، ایم ڈی جے کے اے جی آر او ایس ، جے کے ایچ پی ایم سی اور سربراہان، سکاسٹ کشمیر اور سکاسٹ جموں کے سائنسدان اور محکمہ زراعت اور متعلقہ محکمہ کے تمام سینئر اَفسران نے شرکت کی۔










