کشمیر ایڈوکیٹ ایسو سی ایشن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں//کشمیر ایڈوکیٹ ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے صدر ایڈوکیٹ وسیم گُل کی قیادت میں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ساتھ ملاقات کی۔کشمیر ایڈوکیٹ ایسو سی ایشن کا وفد جس میں ایڈوکیٹ مبشر ملک ، ایس جتندر سنگھ اور زاہد قیس نور تھے ،نے لیگل فراٹرنٹی کے مختلف مسائل بشمول وُکلأ کے لئے اِی۔ لائبریری کی فراہمی اور فلاحی سکیموں پر تبادلہ خیال کیا۔اِس سے قبل بھدرواہ سے بی جے پی کا ایک وفد جس کی قیادت سینئر سیاست دان اور ایڈوکیٹ منجیت رازدان کررہے تھے ۔یوتھ لیڈر ایڈوکیٹ ورُن کوتوال ، نائب صدر بی جے پی ڈوڈہ محترمہ سونیا رائو ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری بی جے پی ڈوڈہ یوگندر رازدان نے لیفٹیننٹ گورنر کو بھدرواہ علاقے کے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا جو سڑک اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے ، تعلیم اور صحت سہولیات بڑھانے، سیاحت اور صنعتی شعبوں اور کسانوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے سے متعلق تھے۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ڈوڈہ اور بھدرواہ کے تعلیمی اِداروں کا نام شہدأ اور ممتاز شخصیات کے نام پر رکھنے کی بھی درخواست کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے اَرکان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے جائز مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔