جموں//سابق وزیر مسٹر سنیل شرما نے آج یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ سابق وزیر نے لفٹینٹ گورنر کو رہبر کھیل اور رہبر جنگلات تعیناتیوں ، وی ڈی سی ایس پی اوز ، نیشنل یوتھ کوور اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ بعد ازاں جے اینڈ کے ایکس سروسز لیگ کے ایک وفد نے اس کے صدر لفٹینٹ جنرل آر کے شرما ( ریٹائیرڈ ) کی قیادت میں سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مطالبات کی ایک یاداشت لفٹینٹ گورنر کو پیش کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل اور تجاویز پر غور کیا جائے گا ۔










